نئی دہلی۔ بالی وڈ کے مشہور نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر نے کرکٹر وریندر سہواگ کے بارے میں کئے گئے اپنے اس تبصرہ کو واپس لے لیا ہے جس میں انہوں نے سہواگ کو نادان کھلاڑی قراردیا تھا۔ خیال ر ہے کہ دہلی یونیورسٹی کی طالبہ گرمیہر کور کے کارگل جنگ میں اپنے والد کی شہادت سے متعلق تبصرہ پر کرکٹر سہواگ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف تہری سنچری انہوں نے نہیں بلکہ ان کے بلے نے بنائی تھی۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جاوید اختر نے انہیں'الیٹریٹ پلیئر'کہہ دیا تھا جس کی کئی کھلاڑیوں اور وزیر کھیل وجے گوئل نے سخت مذمت کی تھی۔
جاوید اختر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سہواگ کی وضاحت کے بعد وہ اس باصلاحیت کھلاڑی کے خلاف استعمال کئے گئے سخت الفاظ کو واپس لے رہے ہیں۔
جاوید اختر نے ٹویٹ میں کہا، "اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سہواگ ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ انہوں نے وہ بات مضحکہ خیز انداز میں کہی تھی اور وہ گرمیہر کے خلاف نہیں ہیں۔ میں اپنے ان الفاظ کو واپس لیتا ہوں۔
Since Sehwag undoubtedly a great player has clarified he was just being facetious n is not anti Gurmehar I take back my rather harsh words.
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) March 2, 2017
If a hardly literate player or a wrestler troll a pacifist daughter of a martyr its understandable but whats wrong with some educated folks
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) February 28, 2017
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔