اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عمر خالد کو لے کر آئیسا اور اے بی وی پی میں مار پیٹ ، پولیس نے رام جس کالج کو کروایا خالی

    رام جس کالج میں اے بی وی پی اور آئیسا کے طالب علموں کے درمیان جم کر مار پیٹ اور کشیدگی کے بعد کالج کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ کالج کے کیمپس میں کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : افضل گرو کی برسی پر پروگرام کو لے کر تنازع میں آئے جے این یو کے طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کے ساتھ عمر خالد ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں ۔ گزشتہ روز رام جس کالج کے ایک سیمینار میں تقریر کرنے کے لئے بلایا گیا تھا، جس کی اے بی وی پی کے طالب علموں نے مخالفت کی ۔ اس دوران آئیسا اور اے بی وی پی کارکنان کے درمیان مار پیٹ کی بھی ہوئی۔
      رام جس کالج میں اے بی وی پی اور آئیسا کے طالب علموں کے درمیان جم کر مار پیٹ اور کشیدگی کے بعد کالج کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ کالج کے کیمپس میں کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔
      گزشتہ روز رام جس کالج میں مار پیٹ کی مخالفت میں آج کالج میں آئیسا کے طالب علم مارچ نکال رہے تھے، تبھی اے بی وی پی کے طلبہ وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے نہ صرف اس مارچ رکوا دیا ، بلکہ رام جس کالج کو بھی بند کروا دیا۔
      فی الحال پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور جو ٹیچرس احتجاجی مارچ نکال رہے تھے ، وہ پرنسپل سے ملنے پہنچے ہیں ۔ آئیسا اور کامن ٹیچرس فرنٹ کل عمر خالد کو نہیں بولنے دینے کے خلاف مارچ نکال رہے تھے ، جنہیں روکا گیا۔
      First published: