உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترپردیش کے گورنر رام نائک نے بجرنگ دل کا کیا دفاع ، کہا : سیلف ڈیفینس کے لئے ہر طرح کی ٹریننگ ضروری

    علی گڑھ : بجرنگ دل کے ذریعہ اسلحہ کی ٹریننگ کی اترپردیش کے گورنر رام نائک نے حمایت کی ہے ۔

    علی گڑھ : بجرنگ دل کے ذریعہ اسلحہ کی ٹریننگ کی اترپردیش کے گورنر رام نائک نے حمایت کی ہے ۔

    علی گڑھ : بجرنگ دل کے ذریعہ اسلحہ کی ٹریننگ کی اترپردیش کے گورنر رام نائک نے حمایت کی ہے ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      علی گڑھ : بجرنگ دل کے ذریعہ اسلحہ کی ٹریننگ کی اترپردیش کے گورنر رام نائک نے حمایت کی ہے ۔ گورنر کا کہنا ہے کہ سیلف ڈیفنس کیلئے تمام طرح کی تعلیمات اور ٹریننگ ضروری ہیں ۔ علی گڑھ میں سرسوتی ودیا مندر کی سالانہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کیلئے آئے ریاست کے گورنر نے کہا کہ جو خود کو محفوظ نہیں کر سکتا وہ معاشرے کا پروٹیکشن کیسے کر سکتا ہے۔
      گورنر رام نائک نے کہا کہ ہندوستانی اسکولوں کی دنیا بھر میں چرچا چل رہی ہے۔ ودياليوں کو ہر طرح کی مدد دی جا رہی ہے، لیکن ان کا کوئی معیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کا کچھ ایسا کرنا چاہیے ، جس سے کہ طلبہ و طالبات کی مکمل تعمیر ہو اور ملک آگے بڑھے۔
      انہوں نے مہاراشٹر میں کام کر رہے شمالی ہندوستانیوں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت محنتی ہیں، جس کی وجہ سے ممبئی اقتصادی راجدھانی بنی ہے۔ ریاست کے لوگ اگر ریاست میں ہی کام کریں ، تو یوپی شاندار ریاست بن جائے گی۔ انہوں نے ریاستی سركاركو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ لااینڈ آرڈر میں بہتری کی ضرورت ہے ، جس پر وزیر اعلی کام کر رہے ہیں۔ گورنر نے سیاہ ٹوپی اور گاؤن پہن کر کنووکیشن میں ڈگری لینے کو انگریزوں کے زمانے کی بات کہی اور کہا کہ اب ہندوستانی ماحول اور ملبوسات میں کنووکیشن کا انعقاد کیا جانا چاہئے ۔
      First published: