ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ستلوک آشرم میں قتل معاملہ میں رامپال کو عمر قید کی سزا

کیس نمبر 429 میں رام پال کو یہ سزا سنائی گئی ہے

  • Share this:
ستلوک آشرم میں قتل معاملہ میں رامپال کو عمر قید کی سزا
نیوز 18 کریٹوی ٹیم

ستلوک آشرم کے منتظم رام پال کو چار خواتین اور ایک بچے کے قتل معاملہ میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ کیس نمبر 429 ( چار خواتین اور ایک بچے کا قتل) میں رامپال کو یہ سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے رامپال پر ایک لاکھ  روپئے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ وہیں اس معاملہ میں دیگر 14 ملزمین کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ نومبر 2014 میں ستلوک آشرم میں پولیس اور رامپال کے حامیوں کے درمیان ٹکراو ہوا تھا ۔ اس دوران پانچ خواتین اور ایک بچے کی موت ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد آشرم چلانے والے رامپال کے خلاف قتل کے دو معاملے درج کئے گئے تھے۔

قتل کے دوسرے معاملہ یعنی کیس نمبر 430( ایک خاتون کی موت) میں بھی رامپال کو قصوروار پایا گیا ہے۔ اس معاملہ میں رامپال سمیت 13 ملزم تھے۔ اس معاملہ میں سزا کا اعلان بدھ کے روز ہوگا۔

First published: Oct 16, 2018 12:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading