اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اعظم خان کی مشکلات میں اضافہ، بیوی اوربیٹےکے خلاف بھی غیرضمانتی وارنٹ

    بدھ کواعظم خان، ان کی اہلیہ اوررکن اسمبلی تزئین فاطمہ اوربیٹےعبداللہ اعظم کوعدالت میں حاضرہونا تھا، لیکن تینوں میں سے کوئی بھی عدالت میں حاضرنہیں ہوا۔

    • Share this:
      رامپور: اترپردیش کی رامپورضلع عدالت نے سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر اوررکن پارلیمنٹ اعظم خان اوران کی فیملی کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیا ہے۔ دراصل معاملہ اعظم خان کے رکن اسمبلی بیٹےعبداللہ اعظم کے برتھ سرٹیفکیٹ کو لے کرہے۔ اس کیس کے متعلق  بدھ کواعظم خان، ان کی اہلیہ اوررکن اسمبلی تزئین فاطمہ اوربیٹےعبداللہ اعظم کوعدالت میں حاضرہونا تھا، لیکن تینوں میں سے کوئی بھی عدالت میں حاضرنہیں ہوا۔ اس کے بعد عدالت نے تینوں کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیا۔ معاملے کی آئندہ سماعت دو دسمبرکوہوگی۔

      پیشی پرنہیں آئے اعظم خان

      واضح رہےکہ بی جے پی لیڈرآکاش سکسینہ نے دفعہ 420، 467، 468 اور471 کے تحت اعظم خان اوران کی فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ منگل کو اے ڈی جی -6 کی عدالت میں معاملے کی سماعت ہوئی۔ اس دوران رکن پارلیمنٹ اعظم خان، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اوربیٹےعبداللہ اعظم کوعدالت میں پیش ہونا تھا۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پراے ڈی جے کورٹ نے تینوں کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیئے۔

      قابل ذکرہےکہ رکن اسمبلی اوراعظم خان کے صاحبزادے عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ ہونے کے معاملے میں درج مقدمے کے معاملے میں رکن پارلیمنٹ اعظم خان، ان کی اہلیہ ڈاکٹرتزئین فاطمہ اوررکن اسمبلی عبداللہ اعظم ملزم ہیں۔
      First published: