உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اعظم خان کے کنبہ سے ملنے رامپور پہنچے اکھلیش، بولے۔ بی جے پی میں سب سے زیادہ کنبہ پروری

    اعظم خان کے کنبہ سے ملنے رامپور پہنچے اکھلیش

    اعظم خان کے کنبہ سے ملنے رامپور پہنچے اکھلیش

    پچھلے ایک سال سے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان جیل میں بند ہیں۔ جمعہ کو پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو رامپور پہنچے۔ جہاں انہوں نے اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ سے ملاقات کی۔

    • Share this:
      رام پور۔ پچھلے ایک سال سے سماج وادی پارٹی (Samajwadi Party) کے سینئر لیڈر اور رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان (Azam Khan) جیل میں بند ہیں۔ جمعہ کو پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو رامپور پہنچے۔ جہاں انہوں نے اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ سے ملاقات کی۔ اس دوران اعظم خان کی رہائش گاہ پر پولیس سیکورٹی کا سخت پہرا تھا۔ اس کے بعد وہ محمد علی جوہر یونیورسیٹی کے لئے نکل گئے۔ میڈیا سے بات چیت میں سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ ترقی کو تباہی بناتے ہیں۔ کیونکہ بی جے پی والوں کو کوئی خوبصورت چیز اچھی نہیں لگ سکتی۔ اکھلیش نے کہا کہ کوئی بھی اچھی چیز ہو گی وہ اس کو توڑ دیں گے۔ جنہوں نے زندگی بھر ٹھوکنا مارنا سیکھا ہو ان سے پڑھائی کی امید کیا کریں گے۔

      ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ حکومت جان بوجھ کر ایس پی کے رہنماوں اور کارکنان پر جھوٹے مقدمے لگا رہی ہے۔ وہیں، عوام تیار ہیں جس دن موقع ملے گا اس حکومت کو وہ ہٹا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان صاحب ہماری پارٹی کے رہنما ہیں اس لئے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد یونیورسیٹی کو بچانے کے لئے سائیکل یاترا نکالیں گے۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے کنبہ پروری والے بیان پر بولتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ انہیں جانکاری نہیں یا جانکاری لینا نہیں چاہتے۔ سب سے زیادہ کنبہ پروری بی جے پی میں ہے۔

      بتا دیں کہ جمعرات کو سپریم کورٹ نے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو راحت دی ہے۔ عدالت عظمی نے اترپردیش حکومت کی ضمانت منسوخ کرنے کی عرضی کو مسترد کر دیا۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: