ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

 پرالی جلانے کے معاملہ میں راجدھانی کے کئی کسانوں پر مقدمے درج ہونے پر اروند کیجریوال ذمہ دار: بدھوڑی

رام ویر سنگھ بدھوڑی نے بدھ کو معلوم کیا کہ پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش کی حکومتوں کو پرالی جلانے سے ہونے والی آلودگی کو روکنے کی نصیحت دینے والے وزیر اروند کیجریوال اعلی کو بتانا چاہئے کہ ان کی حکومت نے دہلی میں ایسے کیا انتظامات کئے ہیں جس سے یہاں کے کسان اپنے کھیتوں میں پرالی نہیں جلائیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 21, 2020 09:44 PM IST
  • Share this:
 پرالی جلانے کے معاملہ میں راجدھانی کے کئی کسانوں پر مقدمے درج ہونے پر اروند کیجریوال ذمہ دار: بدھوڑی
رام ویر سنگھ بدھوڑی نے پرالی جلانے کے معاملہ میں اروند کیجریوال کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے

دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی (Ramvir Singh Bidhuri) نے پرالی جلانے کے معاملہ میں راجدھانی کے کئی کسانوں پر مقدمے درج ہونے کیلئے اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ رام ویر سنگھ بدھوڑی  نے بدھ کو معلوم کیا کہ پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش کی حکومتوں کو پرالی جلانے سے ہونے والی آلودگی کو روکنے کی نصیحت دینے والے وزیر اعلی  اروند کیجریوال کو بتانا چاہئے کہ ان کی حکومت نے دہلی میں ایسے کیا انتظامات کئے ہیں جس سے یہاں کے کسان  اپنے کھیتوں میں پرالی نہیں جلائیں۔

انہوں نے دہلی میں آلودگی (Delhi Air Pollution)  میں اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اروند  کیجریوال حکومت اس معاملے میں مکمل طورپر ناکا م ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ آلودگی روکنے کے لئے وزیراعلی صرف اعلانات کرتے ہیں ان پر عمل نہیں کیا جاتا۔

رام ویر سنگھ بدھوڑی (Ramvir Singh Bidhuri)  نے یاد دلایا کہ وزیر  اعلی  اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے اپنی گزشتہ حکومت کے قیام کے بعد ہی آلودگی کو قابو کرنے کے لئے پانچ وعدے کئے تھے۔ اس کے تحت میکینکل روڈ سوپیر مشینوں سے سڑکوں کی صفائی، پرانی ڈیزل کی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے، دہلی میں الگ الگ مقامات پر ایئر پیوری فائر لگانے، ہیلی کاپٹر سے پانی برسانے اور پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو درست کرنے کی بات کہی تھی لیکن کئی برس گزر جانے کے باوجود ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا۔


انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور کی طرف سے جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں 38 فیصد آلودگی سڑکوں کی دھول کی وجہ سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا نجن اور لائٹ بند کردینے سے دہلی میں آلودگی کم نہیں ہوگی ۔ دہلی حکومت کو اس پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

Published by: sana Naeem
First published: Oct 21, 2020 10:06 PM IST