ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Ramzan 2021:رمضان المبارک کے دوران ملک کے کن کن ریاستوں اورشہروں میں ہیں پابندیاں؟

عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے کیسوں میں اضافے کے دوران ہریانہ حکومت نے پیر کو فوری طور پر ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ کردیا ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت نے بھوپال میں سات روزہ ’کورونا کرفیو‘ کا حکم دے دیا ہے۔ اسی طرح کئی شہروں میں نائٹ کرفیو کا نفاذ عمل میں آچکا ہے۔

  • Share this:

ہندوستان میں گذشتہ چند روز سے کورونا وائرس (Covid-19) کے کیسوں میں بہت اضافے ہوتا جارہا ہے۔ کورونا کی بڑھتی ہوئی شدت پر قابو پانے کے لیے ریاستوں نے تازہ پابندیاں اور رات کا کرفیو (night curfew) نافذ کردیا ہے۔کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کے درمیان ہریانہ حکومت نے پیر کو فوری طور پر ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ کردیا ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت نے بھوپال میں سات روزہ ’کورونا کرفیو‘ کا حکم دے دیا ہے۔ یہاں نائٹ کرفیو پیر کی رات سے لے کر 19 اپریل تک نافذ رہے گا۔


ہندوستان نے کووڈ۔19 کے بڑھتے کیسوں کی تعداد کے ساتھ ہی برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، کیونکہ یہاں بھیانک لہر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لئے پورے ملک کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ منگل کے روز ہندوستان میں کووڈ۔19 کے 1,61,736 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 879 اموات درج کی گئی ہیں۔


 لکھنؤ، کانپور، وارانسی میں نافذ ہوگا نائٹ کرفیو
لکھنؤ، کانپور، وارانسی میں نافذ ہوگا نائٹ کرفیو


دریں اثنا مہاراشٹر، دہلی، پنجاب اور دیگر ریاستوں سمیت متعدد دیگر شہروں میں نائٹ کرفیو پہلے ہی سے نافذ ہے۔

کورونا کے ضمن میں کن ریاستوں میں کس طرح کی پابندی عائد ہے؟ اس پر ایک نظر:
ہریانہ:
وزیر داخلہ اور وزیر صحت انیل وج نے بتایا کہ پیر کو ہریانہ میں شام 9 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا تھا اور اگلے احکامات تک نافذ رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دن بعد اس صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد نائٹ کرفیو کو جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ لیا جائے گا۔محکمہ صحت کے ایک بلیٹن کے مطابق گزشتہ روز ہریانہ میں 3,818 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جو تقریبا پانچ مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔

پچھلے کئی دنوں سے ریاست میں متعدد اضلاع میں روزانہ اضافے کا رجحان رہا ہے۔ گڑگاوں، کرنال، کوروکشترا اور فرید آباد سمیت متعدد اضلاع میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔
مدھیہ پردیش:
مدھیہ پردیش نے بھی پیر سے ریاست میں نائٹ کرفیو کا اعلان کیا تھا اور وہ 19 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔

اس دوران تمام کاروباری ادارے بھی بند رہیں گے۔ 19 اپریل تک ضلع باروانی، راج گڑھ اور ودیشہ اضلاع میں پہلے ہی سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

اسی طرح 22 اپریل تک جبل پور شہر کے ساتھ بالا گھاٹ، نارسنگھ پور اور سیونی اضلاع میں 10 روزہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

مہاراشتر:
مہاراشٹرملک میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ یہاں گذشتہ روز کورونا وائرس کے 51,751 تازہ ترن مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور 258 اموات کی اطلاع ملی۔

ریاست میں روزانہ رات 8 بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو رہتا ہے اور اختتام ہفتہ کو مکمل لاک ڈاؤن ہوتا ہے۔ مہاراشٹرا میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بارے میں مناسب فیصلہ 14 اپریل کے بعد لیا جائے گا۔

اترپردیش:
اتوار کو ایک عہدیدار نے بتایا کہ متھرورا ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر نائٹ کرفیو نافذ کردیا ہے۔ ضلعی مجسٹریٹ (ڈی ایم) نونیت سنگھ چاہل نے بتایا کہ کرفیو ہر رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔

دہلی میں نائٹ کرفیو ، رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک آمدورفت پر پابندی
دہلی میں نائٹ کرفیو ، رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک آمدورفت پر پابندی


گورکھپور ضلعی انتظامیہ نے ہفتے کے روز بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسوں کے تناظر میں 18 اپریل تک نائٹ کرفیو نافذ کردیا۔

لکھنؤ، کانپور، گوتم بدھ نگر، الہ آباد، میرٹھ، غازی آباد اور بریلی سمیت متعدد اضلاع میں نائٹ کرفیو پہلے ہی نافذ ہے۔

کرناٹک:

کرناٹک میں پہلے ہی 11 دن کے ’کورونا کرفیو‘ کی زد میں ہے۔ تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔ صرف ضروری خدمات کے ساتھ مریضوں اور مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔

ریاستی حکومت نے بنگلورو، میسورو، منگلورو، کالابوراگی، بیدار، تماکورو، اڈوپی-منیپال شہروں میں 10 سے 20 اپریل تک ہر دن رات 10 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔

دہلی:

دہلی میں بھی 30 اپریل تک شام 10 بجے سے صبح 5 بجے تک رات کا کرفیو نافذ ہے۔ دہلی میں اتوار کو کورونا کے تازہ ترین 10,774 کیس درج کیے گئے ہیں۔ جو آج تک قومی دارالحکومت میں سب سے زیادہ یک روزہ اضافہ ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 13, 2021 02:26 PM IST