உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رمضان کے بعد بھی جموں و کشمیر میں جاری رہے گا سیز فائر کا حکم !۔

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ختم ہونے کے بعد بھی جموں و کشمیر میں سیز فائر جاری رہ سکتا ہے ۔ کشمیر پولیس اہلکاروں اور وہاں کی حکومت کا کہنا ہے کہ سیز فائر کی وجہ سے وادی کشمیر میں امن ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ختم ہونے کے بعد بھی جموں و کشمیر میں سیز فائر جاری رہ سکتا ہے ۔ کشمیر پولیس اہلکاروں اور وہاں کی حکومت کا کہنا ہے کہ سیز فائر کی وجہ سے وادی کشمیر میں امن ہے ۔ ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت اس کو رمضان کے بعد بھی جاری رکھنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔
      جموں و کشمیر کے ڈی جی پی ایس پی وید کے مطابق سیز فائر کے بعد سے 17 سے 20 مئی کے درمیان سنگ باری کے صرف 6 واقعات پیش آئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم مودی کی اس پہل نے لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے میں مدد کی ہے۔ خاص طور پر جنوبی کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں، جو کنبے اپنے بچوں کو گھر واپس بلانا چاہتے ہیں ، ان میں بھی یہ اعتماد میں اضافہ کرنے کا کام کررہا ہے۔ ادھر پی ڈی پی لیڈر وحید پارہ کا کہنا ہے کہ سیز فائر کی وجہ سے امن کا ماحول ہے ۔ سبھی جگہوں پر امن ہے ، اگر مرکزی حکومت اس کی مدت میں توسیع کرتی ہے تو یہ قابل استقبال قدم ہے۔
      غور طلب ہے کہ رمضان کے مہینہ میں امن قائم رکھنے کیلئے 16 مئی کو وزارت داخلہ نے ٹویٹ کرکے فوجی کارروائی پر لوگ لگادی تھی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ رمضان کے مہینے میں فوج اپنی طرف سے کارروائی نہیں کرے گی ، لیکن اگر کوئی حملہ ہوتا ہے تو فوج اپنی یا بے گناہ شہریوں کی حفاظت کیلئے جوابی کارروائی کرسکتی ہے۔
      First published: