ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کشمیر کے دو روزہ دورے پر ، وادی میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا امکان

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ آج سے دو دونوں کے جموں و کشمیر کے دورہ پر ہیں ۔ وہ گورنر این این ووہرا ، وزیر اعلی محبوبہ مفتی ، پولیس اور سیکورٹی فورسیز کے افسران سے ملاقات کریں گے

  • Share this:
وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کشمیر کے دو روزہ دورے پر ، وادی میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا امکان
وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

سری نگر : وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ آج سے دو دونوں کے جموں و کشمیر کے دورہ پر ہیں ۔ وہ گورنر این این ووہرا ، وزیر اعلی محبوبہ مفتی ، پولیس اور سیکورٹی فورسیز کے افسران سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت اور سیکورٹی اہلکار وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے رمضان کے بعد بھی سیز فائر کو جاری رکھنے کی اپیل کرسکتے ہیں۔ ایسے میں امید ہے کہ عید کے بعد اور 28 جون سے شروع ہونے جارہی امرناتھ یاترا کے دوران بھی سیز فائر جاری رہ سکتی ہے۔

ریاستی پولیس محکمہ کے ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ انہیں ہر روز ہی فدائین حملے کی خفیہ اطلاعات مل رہی ہیں ، لیکن سیکورٹی فورسیز کی مستعدی کی وجہ سے دہشت گرد ایسے حملے کو انجام نہیں دے پارہے ہیں۔

جموں و کشمیر میں تعینات سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسران سیز فائر کو بڑی کامیابی بتارہے ہیں۔ سال 2000 میں جب وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے پانچ مہینے کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا ، تو اس دوران یہاں تقریبا 800 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔



سال 2017 کے پہلے چھ مہینے میں تقریبا 900 دہشت گردانہ وارداتیں پیش آئی تھیں ، وہیں اس کے بعد اب تک صرف 410 دہشت گردانہ وارداتیں پیش آئی ہیں ۔ اس تعداد میں کمی الگ الگ کٹیگری میں ہوئی ہے ، جیسے ہتھیار چھیننے ، گرینیڈ لابنگ ، بینک لوٹ ، پتھراو اور آئی ای ڈی دھماکے ۔
First published: Jun 07, 2018 10:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading