ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی کی جارحیت کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی کانگریس

نئی دہلی: پارٹی نائب صدر راہل گاندھی کے خلاف غداری کے کیس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے یہ اس بات کا عکاس ہے کہ جو کوئی بھی نریندر مودی حکومت کی جانب اختلاف رائے کو دبانے کے خلاف بولے گا اسے ملک دشمن قرار دے دیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 29, 2016 02:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی کی جارحیت کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی کانگریس
کانگریس لیڈر رنديپ سنگھ سرجےوالا: فائل فوٹو

نئی دہلی: پارٹی نائب صدر راہل گاندھی کے خلاف غداری کے کیس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے یہ اس بات کا عکاس ہے کہ جو کوئی بھی نریندر مودی حکومت کی جانب اختلاف رائے کو دبانے کے خلاف بولے گا اسے ملک دشمن قرار دے دیا جائے گا۔


پارٹی نے کہا کہ مسٹر گاندھی کے خلاف پولس رپورٹ سے قطع نظر کانگریس ۔بی جے پی کی جارحیت کے خلاف بولتی رہے گی۔ ایف آئی آر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اے آئی سی سی میڈیا انچارج رندیپ سورجے والانے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ بی جے پی اور اس کے اتحادی پر اس آواز کو دبانا چاہتے ہیں جو ان کی دلت مخالف اور غریب مخالف ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف بولتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ روہت ویمولا سے لے کر راہل گاندھی تک جو کوئی بھی مودی حکومت کی جانب سے آزادی رائے کو کچلے جانے کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اسے ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے۔

First published: Feb 29, 2016 02:13 PM IST