உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آبروریزی کیس میں پھنسا جے این یو کا ایک اور طالب علم ، خاتون نے درج کرایا کیس

    جواہر لال نہرو کے ایک طالب علم کے خلاف 26 سال کی ایک خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کی آبروریزی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : جواہر لال نہرو کے ایک طالب علم کے خلاف 26 سال کی ایک خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کی آبروریزی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کے ساتھ بدھ کو کہا کہ خاتون نے منگل کی شام پولیس میں شکایت کی کہ ملزم اجے سنگھ نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ بدفعلی کی۔ سنگھ مدھیہ پردیش کا رہنے والا ہے۔
      پولیس نے کہا کہ ملزم متاثرہ کو 2008 سے جانتا ہے۔ افسر نے کہا کہ لڑکی سال 2010 میں دہلی آئی، تبھی سے دونوں کے تعلقات تھے۔ کئی مرتبہ متاثرہ کی طرف سے شادی کی اپیل کے بعد سنگھ اس سے شادی نہیں کر رہا تھا، اس وجہ سے اس نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ جنوبی دہلی کے وسنت کنج پولیس تھانہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (آبروریزی) کا ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
      ذرائع نے کہا کہ پولیس اجے سنگھ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور اس کو خاتون کے بیان کے بعد سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ ماہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے ایک طالب علم کے خلاف بھی آبروریزی کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔
      First published: