உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مظفرنگر: 15 سالہ لڑکی کی کئی ماہ تک آبروریزی، سوشل میڈیا پرڈال دیا ویڈیو

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    اترپردیش کے مظفر پور میں 15 سال کی لڑکی سے عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم لڑکے نے کئی ماہ تک عصمت دری کی اور پھر ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔

    • Share this:
      ملک کے مختلف خطوں اورعلاقوں میں ایک کے بعد ایک عصمت دری کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ مسلسل ہنگامے کے بعد بھی اس میں کسی طرح کی کوی کمی نہیں آرہی ہے۔  اب اترپردیش کے مظفر پور میں 15 سال کی لڑکی سے عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

      پولیس کے مطابق 15 سال کی لڑکی سے مبینہ طور پرکئی ماہ تک عصمت دری کی جاتی رہی۔ اس معاملے مٰں پولیس نے ایک لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے۔ سرکل آفیسر (سی او) راجیو کمار سنگھ نے بتایا کہ ملزم نے جنوری سے لے کر اب تک لڑکی کی کئی بار آبرو ریزی کی۔

      انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لڑکی پراس نے دباو بنایا اورکسی کو بتانے پرعصمت دری کا ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈالنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکے نے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کردیا تھا۔ اس کے بعد اسے ہفتہ کو گرفتارکر لیا گیا۔

      ملزم لڑکے پر عصمت دری سمیت آئی پی سی کی دیگر متعلقہ دفعات لگائی گئی ہیں۔ راجیو سنگھ نے بتایا کہ لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
      First published: