ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ووٹوں کو منتشر ہونے سے روکنے کے لئے راشٹریہ علما کونسل کا بی ایس پی کی حمایت کا اعلان

لکھنؤ۔ یوپی اسمبلی انتخابات میں تیزی سے بنتے بگڑتے سیاسی مساوات کے درمیان راشٹریہ علما کونسل نے غیر مشروط بی ایس پی کو حمایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Feb 09, 2017 09:42 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ووٹوں کو منتشر ہونے سے روکنے کے لئے راشٹریہ علما کونسل کا بی ایس پی کی حمایت کا اعلان
لکھنؤ۔ یوپی اسمبلی انتخابات میں تیزی سے بنتے بگڑتے سیاسی مساوات کے درمیان راشٹریہ علما کونسل نے غیر مشروط بی ایس پی کو حمایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

لکھنؤ۔ یوپی اسمبلی انتخابات میں تیزی سے بنتے بگڑتے سیاسی مساوات کے درمیان راشٹریہ علما کونسل نے غیر مشروط بی ایس پی کو حمایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بات پارٹی کے صدر عامر رشادی نے لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کر کہی ہے۔ اس دوران بی ایس پی کے مسلم چہرہ مانے جانے والے نسیم الدین صدیقی بھی موجود تھے۔ پریس كانفرنس میں عامر رشادی نے کہا کہ اس بار انتخابات میں ان کی پارٹی ایک بھی سیٹ پر اپنے امیدوار نہیں اتارے گی۔


سیاست ڈاٹ کام کے مطابق، انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات میں مظلوموں کے ووٹوں کو منتشر ہونے سے بچانا چاہتے ہیں۔ اپنے سیاسی مخالفین پر حملہ کرتے ہوئے عامر رشادی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور بی جے پی نے مل کر فرقہ واریت کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش حکومت میں جرائم اپنے عروج پر ہیں۔ اس صوبے میں فاشسٹ طاقتوں کو روکنے اور خاندانی وراثت كو ختم کرنے کے لئے ایک ساتھ آئے ہیں۔

First published: Feb 09, 2017 09:41 AM IST