ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جیش محمد کےترجمان کی طرح پیش آرہا ہے پاکستان، دہشت گردی پرنہیں لےرہا ہےایکشن: وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنےکہا کہ 'اگرپاکستان دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے پاس دوسرے ہندوستانی طیارے کے برباد ہونےکی ویڈیوریکارڈنگ ہے توانہوں نے ویڈیوکوبین الاقوامی میڈیا کے ساتھ شیئرکیوں نہیں کیا؟

  • Share this:
جیش محمد کےترجمان کی طرح پیش آرہا ہے پاکستان، دہشت گردی پرنہیں لےرہا ہےایکشن: وزارت خارجہ
وزارت خارجہ کےترجمان رویش کمار

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جاری رسہ کشی پروزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنے ہفتہ کوواضح طورپرکہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا 'نئے پاکستان کودہشت گردی کے خلاف 'نیا ' ایکشن لیتےدکھنا چاہئے'۔


وزارت خارجہ کی ہفتہ کوہوئی پریس کانفرنس کے دوران رویش کمارنےکہا کہ 14 فروری کوپلوامہ میں حملہ ہوا، جس کی ذمہ داری سے پاکستان بچا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے اس دعوے کی پول کھول دی، جس میں وہ مسلسل کہہ رہا تھا کہ ہندوستان کے دوطیارے تباہ ہوئے ہیں۔ رویش کمارنےکہا کہ 'دوسرے طیارے کے برباد ہونےکی خبر جھوٹ تھی'۔ انہوں نےکہا کہ'اگرپاکستان دعویٰ کرتا ہےکہ اس کے پاس دوسرے ہندوستانی طیارے کے برباد ہونےکی ویڈیوریکارڈنگ ہے توانہوں نے ویڈیو کوبین الاقوامی میڈیا کے ساتھ شیئرکیوں نہیں کیا؟


وزارت خارجہ کےترجمان نےکہا کہ پاکستان ہندوستان کے خلاف جھوٹ پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرے۔ رویش کمارنے کہا کہ چشم دید گواہ اورالیکٹرانک ثبوت ہیں کہ پاکستان نے ایف -16 طیارے تعینات کئےاورایک ایف -16 کوونگ کمانڈرابھنندن نے مارگرایا، ہم نےامریکہ سے یہ بھی جانچ کرنےکےلئےکہا ہے کہ کیا ہندوستان کے خلاف ایف -16 کا استعمال فروخت کی شرطوں کے مطابق ہے؟


رویش کمارنےکہا کہ پاکستان کی معتبریت ختم ہوگئی ہے، اگرنیا پاکستان ہےتودہشت گردی کے خلاف نیا ایکشن لیں، ہم نے جوکارروائی کی، وہ دہشت گردی کےخلاف تھی۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان ابھی بھی جیش محمد کے ذریعہ کئے گئےپلوامہ حملے کی ذمہ داری لینے سےانکارکررہا ہے۔ پاکستان وزارت خارجہ نے کہا کہ انہوں نے (جیش محمد) نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے، کچھ الجھن اورخوف ہے؟ کیا پاکستان اپنے بیانات سے جیش محمد کا بچاوکررہا ہے؟  





رویش کمارنے پی این بی اسکیم کے ملزم اورتاجرنیرومودی کے لندن میں دکھائی دینے پربھی بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کوپہلے سے معلوم ہے کہ نیرومودی لندن میں ہے اورہندوستان نے برطانیہ سے اگست تک اس کی حوالگی کردینے کا مطالبہ کیاہے۔
First published: Mar 09, 2019 01:55 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres