ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بھوجپوری فلموں کے اداکار روی كشن بی جے پی میں شامل

پارٹی میں شامل ہونے کے بار مسٹر روی كشن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کی بنیادی توجہ ترقی پر رہے گی۔ اس موقع پر دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری بھی موجود تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 19, 2017 08:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھوجپوری فلموں کے اداکار روی كشن بی جے پی میں شامل
پارٹی میں شامل ہونے کے بار مسٹر روی كشن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کی بنیادی توجہ ترقی پر رہے گی۔ اس موقع پر دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری بھی موجود تھے۔

نئی دہلی : بھوجپوری فلموں کے اداکار روی كشن آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی۔ مسٹر روی كشن کو بی جے پی صدر امت شاہ کی موجودگی میں پارٹی کا ممبر بنایا گیا۔ پارٹی میں شامل ہونے کے بار مسٹر روی كشن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کی بنیادی توجہ ترقی پر رہے گی۔ اس موقع پر دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسی پارٹی میں آیا ہوں جو غریبوں کے لئے سوچتی ہے۔ میری توجہ ترقی پر ہو گی۔ دوسروں کو ذلیل کرنے پر نہیں۔ مسٹر روی كشن اس سے پہلے کانگریس کا بھی ہاتھ تھام چکے ہیں اور انہوں نے 2014 میں جونپور سیٹ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا، لیکن وہ الیکشن ہار گئے تھے۔ وہ جونپور اترپردیش کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے کئی سپر ہٹ بھوجپوری فلموں کے ساتھ ہی بالی وڈ فلموں بھی کام کیا ہے۔

First published: Feb 19, 2017 08:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading