انہوں نے مزید کہا کہ آج ہندوستان میں ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن ہورہا ہے ، یہ عوام کیلئے کم قیمت والی ٹیکنالوجی ہے ۔ آپ ای گورننس دیکھئے ، آج ہندوستان کا غریب خود کو مضبوط سمجھنے لگا ہے ۔ پرساد نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کی چھٹی سب سے بڑی معیشت ہے ۔ ہم اس کو پانچویں بڑی معیشت بنائیں گے ۔ ہندوستان میں اسٹارٹ اپ کیلئے سب سے بڑی مہم چلائی جائے گی ۔
سوشل میڈیا کے دور میں الیکشن پر بات چیت کرتے ہوئے پرساد نے کہا کہ میں ایک جنرل آئیڈیا دے سکتا ہوں ، میں نے یہ واضح کردیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کا ہندوستان میں تجارت کرنے کیلئے خیرمقدم ہے ، لیکن الیکشن میں فائدہ کیلئے ہندوستانیوں کے ڈیٹا کا غلط استعمال بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ کسی بھی کمپنی کی طرف سے کسی بھی طرح کے ڈیٹا کی چوری برداشت نہیں کی جائے گی ۔
انڈسٹری سے متعلق نئی پالیسی کی بابت سریش پربھو نے کہا کہ یہ مکمل ہوچکی ہے ، کابینہ کی منظوری کا انتظار ہے ۔ یہ دیکھنے کی بات ہوگی کہ ہم یہ ابھی کرتے ہیں یا پھر انتخابات کے بعد کرتے ہیں ۔ اپوزیشن پر حملہ بولتے ہوئے پرساد نے کہا کہ 2019 کا ہندوستان 1990 کا ہندوستان نہیں ہے ۔ یہاں 40 دن کیلئے یا دو مہینوں کیلئے وزیر اعظم بنتے ہیں ۔ اب ہندوستان کو گلوبل سپرپاور بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔ ہندوستان کو ایسا لیڈر چاہئے جو فیصلے لے سکے ۔ بین الاقوامی برادری کو ایک ایسا وزیر اعظم دیکھنا ہے جس کے پاس اکثریت ہو ۔ اس مبینہ مہا گٹھ بندھن میں وزیر اعظم کون ہے ؟ ممتا بنرجی یا کوئی اور ؟ ہم چھتیس گڑھ میں ہارے ، لیکن مدھیہ پردیش میں نہیں ۔
ہندوستان کے معاشی روڈ میپ پر مرکزی وزیر سریش پربھو نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں ۔ یہ گلوبل ٹریڈ کیلئے ایک غیر متوقع دور ہے ۔ اس کے باوجود ہمارا ایکسپورٹ بڑھ رہا ہے ، اس کے ساتھ ہی ہم نئے مارکیٹ اور نئے پروڈکٹس کی تلاش کررہے ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔