سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں رافیل ڈیل کی جانچ سے متعلق تمام عرضیوں کو خارج کرتے ہوئے مودی حکومت کو کلین چٹ دے دی ہے، جس کے بعد کانگریس صدرراہل گاندھی نے رافیل ڈیل کو لے کروزیراعظم نریندرمودی اورمرکزی حکومت پرپھرحملہ بولا ہے۔ راہل نے مودی حکومت پرسپریم کورٹ میں جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے سوال کیا کہ اس ڈیل کی جے پی سی جانچ کیوں نہیں ہورہی ہے؟
راہل گاندھی کے اس بیان پرمرکزی وزیرقانون روی شنکرپرساد نے پلٹ وارکیا ہے۔ روی شنکرپرساد نے راہل گاندھی پرحملہ بولاا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے ساتھ تکبرکی پریشانی ہے۔ کیا کانگریس پارٹی سپریم کورٹ سے بھی اوپرہے۔ ملک کے وزیراعظم کے خلاف کس طرح کی جارحانہ زبان استعمال کی جاتی ہے۔ وزیراعظم مودی کے خلاف جس زبان کا آج استعمال کیا گیا، اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
روی شنکرپرساد نے کہا کہ رافیل ڈیل پرسپریم کورٹ کے فیصلے نے راہل گاندھی کے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا ہے۔ ہم نے امیدکی تھی وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کریں گے۔ اب راہل گاندھی کورٹ کو بھی نظراندازکررہے ہیں۔
مرکزی وزیرقانون نے کہا کہ راہل گاندھی نے کئی سوال پوچھے ہیں۔ آج ہم ان سے صرف ایک سوال پوچھنا چاہتے ہیں۔ سال 2006 سے 2011 کے درمیان آپ نے رافیل ڈیل کیوں نہیں فائنل کیا تھا۔ وہ کیا بات تھی، جس نے آپ کو روک رکھا تھا؟ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے رافیل ڈیل پردیئے جارہے بیانوں کی تعریف پاکستان میں ہورہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چین اورپاکستان نے اپنی ایئرفورس کو مضبوط کیا ہے اور وہ ہندوستان کی طاقت بھی جاننا چاہتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔