Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    اشون پھر سے بنے نمبر ایک ٹیسٹ گیند باز

    اشون نے پاکستانی گیندباز یاسر شاہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ رینکنگ میں پھر سے پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔ ہندوستانی ٹیسٹ کپتان اور میچ میں ڈبل سنچری لگانے والے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی بلے بازی رینکنگ میں سدھار کے ساتھ 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں

    • UNI
    • Last Updated: Jul 26, 2016 10:43 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    اشون پھر سے بنے نمبر ایک ٹیسٹ گیند باز
    اشون نے پاکستانی گیندباز یاسر شاہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ رینکنگ میں پھر سے پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔ ہندوستانی ٹیسٹ کپتان اور میچ میں ڈبل سنچری لگانے والے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی بلے بازی رینکنگ میں سدھار کے ساتھ 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں

    نئی دہلی : ہندوستان کے تجربہ کار آف اسپنر اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ کے مین آف دی میچ روی چندرن اشون منگل کو جاری تازہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پھر سے دنیا کے نمبر ایک گیند باز بن گئے ہیں۔ اشون نے پاکستانی گیندباز یاسر شاہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ رینکنگ میں پھر سے پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔ ہندوستانی ٹیسٹ کپتان اور میچ میں ڈبل سنچری لگانے والے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی بلے بازی رینکنگ میں سدھار کے ساتھ 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    اینٹيگا میں اشون نے اپنے آل راؤنڈر کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور سنچری لگانے کے ساتھ ہی سات وکٹ بھی حاصل کئے تھے۔ اشون نے پاکستانی لیگ اسپنر شاہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رینکنگ میں سب سے اوپر مقام حاصل کیا ہے۔ شاہ گذشتہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹ لینے کے بعد ہی نمبر ایک پر پہنچے تھے۔ لیکن پاکستان اپنا دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ سے ہار کر اب سیریز میں برابری پر پہنچ گیا ہے۔

    شاہ دوسرے ٹیسٹ میں ایک ہی وکٹ لے سکے تھے اور انہیں رینکنگ میں اس کا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑا اور وہ چار مقام گر کر اب پانچویں مقام پر کھسک گئے ہیں۔ ان سے آگے جیمز اینڈرسن دوسرے، اسٹیورٹ براڈ تیسرے اور ڈیل اسٹین چوتھے نمبر پر ہیں۔ اشون کے فی الحال (876) پوائنٹس ہیں جبکہ دوسرے نمبر کے اینڈرسن (875) پوائنٹس ہیں اور دونوں کے درمیان صرف ایک ہی پوائنٹس کا فاصلہ ہے۔

    وہیں ہندوستانی ٹیم نے چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اننگز سے جیت 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستانی فاسٹ بولر امیش یادو کو بھی اینٹيگا میں ان کے پانچ وکٹ لینے کا رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے اور وہ چھ مقام آگے بڑھ کر 24 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ زخمی ہونے کے طویل عرصے بعد واپسی کر رہے محمد سمیع بھی درجہ بندی میں 28 ویں مقام پر واپس پہنچ گئے ہیں۔

    ہندوستانی ٹیسٹ کپتان وراٹ کو ان کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری کی بدولت دو مقام کا فائدہ ملا ہے اور وہ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں 12 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اوپنر شکھر دھون چار مقام کے ساتھ مشترکہ طور پر 30 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ ہیں۔

    ہندوستانی آف اسپنر اشون ٹیسٹ آل راؤنڈروں کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پر ہیں۔ اینٹيگا میں آل راؤنڈر کھیل دکھانے والے اشون کو 43 پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے۔ ان کے اب سب سے زیادہ 427 پوائنٹس ہیں۔ اشون کے علاوہ سرے فہرست 10 میں رویندر جڈیجہ ساتویں مقام پر دوسرے ہندوستانی ہیں۔ دوسرے مقام پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن قائم ہیں۔
    First published: Jul 26, 2016 10:43 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading