உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رگھو رام کے فیصلہ کے بعد راہل گاندھی نے مودی پر کیا تیکھا ​​طنز، کہا : وزیر اعظم کو سب کچھ آتا ہے

    نئی دہلی : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آر بی آئی کے گورنر رگھو رام راجن کے ذریعہ دوسری مدت کار سے انکار کے فیصلے پر ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر تیکھا حملہ بولا

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آر بی آئی کے گورنر رگھو رام راجن کے ذریعہ دوسری مدت کار سے انکار کے فیصلے پر ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر تیکھا حملہ بولا اور کہا کہ وزیر اعظم کو ایسے ماہرین کی ضرورت نہیں ہے۔ راہل نے ٹویٹ کرکے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو سب کچھ آتا ہے۔ انہیں رگھو رام راجن جیسے ماہرین کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
      راہل نے راجن کی تعریف کی اور کہا کہ ان جیسے لوگ ملک کا فخر بڑھاتے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ڈاکٹر راجن ، مشکل وقت میں معیشت کو سنبھالنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ آپ جیسے لوگ ہندوستان کو عظیم بناتے ہیں۔

      قابل ذکر ہے کہ کئی مہینوں سے جاری قیاس آرائی کو ختم کرتے ہوئے راجن نے ہفتہ کو اپنے ساتھیوں کو لکھے ایک خط میں دوسری مدت کار کے تئیں ہچکچاہٹ ظاہر کی اور کہا کہ وہ ستمبر میں مدت ختم ہونے کے بعد واپس تعلیم کے میدان میں لوٹ جائیں گے۔
      First published: