உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دوسری مدت کار نہیں چاہتے ہیں آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن، تعلیمی دنیا میں کریں گے واپسی ، جیٹلی نے کہا : جلد ہوگی نئے گورنر کی تقرری

    نئی دہلی : ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر رگھو رام راجن نے مرکزی بینک کے سربراہ کے طور پر دوسری مدت کار کے لئے انکار کر دیا ہے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر رگھو رام راجن نے مرکزی بینک کے سربراہ کے طور پر دوسری مدت کار کے لئے انکار کر دیا ہے۔ راجن نے آر بی آئی کے ساتھیوں سے کہا کہ وہ چار ستمبر کو مدت ختم ہونے کے بعد تعلیمی سرگرمیوں سے دوبارہ جڑیں گے۔ راجن نے کہا کہ وہ ملک کی خدمت کے لئے ہمیشہ دستیاب ہوں گے۔ یقین ہے کہ میرے جانشین آر بی آئی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ دریں اثنا مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ نئے گورنر کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔
      راجن نے کہا کہ افراط زر پرکنٹرول اور بینکوں کے اکاؤنٹس کی صفائی کا کام پورا نہیں ہوا ہے، لیکن انہوں نے حکومت کے ساتھ بات چیت اور صلاح و مشورہ کے بعد مدت کار مکمل ہونے پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
      اس سے پہلے ایک بنگلہ اخبار آبندبازار میگزین کے مطابق راجن نے مرکزی حکومت کو کہا ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد وہ امریکہ واپس چلے جائیں گے۔ راجن کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راجن ایک امریکی یونیورسٹی سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں اور ہندوستانی معیشت پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔
      قابل ذکر ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے راجن کے خلاف سخت تبصرہ کیا تھا اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
      First published: