ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ارجت پٹیل آربی آئی گورنرکےعہدے سےمستعفی، وزیراعظم مودی نے کہا "آربی آئی میں کمی محسوس ہوگی"۔

ارجت پٹیل نے استعفیٰ کے پیچھے ذاتی وجوہات قراردیا تاہم حکومت اورآربی آئی میں اختلافات کی خبریں آرہی تھیں۔

  • Share this:
ارجت پٹیل آربی آئی گورنرکےعہدے سےمستعفی، وزیراعظم مودی نے کہا
ارجت پٹیل نے استعفیٰ دے دیا

ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) گورنرارجت پٹیل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ کے پیچھے انہوں نے ذاتی وجوہات کو ذمہ داربتایا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ مرکزی حکومت اورریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) کے درمیان گزشتہ کافی وقت سے تنازعہ چل رہا تھا۔


ہندوستانی حکومت نے اگست 2016 میں آربی آئی کےڈپٹی گورنرارجت پٹیل کو نیا گورنراعلان کیا تھا۔ انہوں نے رگھورام راجن کی جگہ لی تھی۔ ان کی مدت کارتین سال کی تھی۔ 28 اکتوبر1963 کو پیدا ہوئے ارجت پٹیل نے لندن اسکول آف اکنامکس سے بی اے کیا ہے۔


کیوں دیا استعفیٰ


ریزرو بینک کی ویب سائٹ پرجاری بیان میں کہا گیا ہے 'ذاتی وجوہات سے میں فوری اثرسے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے آربی آئی میں مختلف عدہوں پررہنا میرے لئے اعزاز کی بات رہی ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں میں ریزروبینک ملازمین کی سخت محنت اورتعاون بے حد اہم رہا۔ میں اس موقع پراپنے معاونین اورریزروبینک کے ڈائریکٹرس کے تئیں شکریہ ادا کرتا ہوں اورمستقبل کے لئے انہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔



اس سے قبل 19 نومبرکو ریزروبینک کے ڈائریکٹربورڈ کی میٹنگ میں بھی ارجت پٹیل کے استعفیٰ دینے کی خبریں آرہی تھیں۔ کیونکہ اسی وقت سے حکوم اورریزروبینک کے درمیان رسہ کشی جاری تھی۔ حالانکہ اس میٹنگ میں ارجت پٹیل نے کوئی منفی تاثرنہیں ظاہر کیا تھا۔

گزشتہ کچھ وقت سے مودی حکومت اورگورنرارجت پٹیل کےدرمیان اختلافات کی خبریں آرہی تھیں۔ کہا جارہا تھا کہ حکومت نے آربی آئی ایکٹ کے سیکشن -7 کے اندراپنے خصوصی اختیارکونافذ کردیا ہے۔ اسے ریزروبینک کی خودمختاری میں مداخلت تسلیم کیا گیا تھا۔

اب آگے کیا ہوگا؟ 

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق نیتی آیوگ کے سی ای او راجیو کمارنے کچھ ہی دیرپہلے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ انہیں اضافی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ وہیں دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ ارجت پٹیل کے استعفیٰ سے شیئربازارمیں گراوٹ آسکتی ہے۔ کیونکہ بازارجاننا چاہتا ہے کہ حکومت اورآربی آئی کے درمیان کیااختلافات تھے۔

ارجت پٹیل کی ملک کو کمی محسوس ہوگی: مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے ارجت پٹیل کے آج اچانک استعفی دیئے جانے پرکہا ہے کہ وہ اعلی درجہ کے ماہر معاشیات ہیں اور اب ملک کو ان کی کافی کمی محسوس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ارجت پٹیل پوری طرح پیشہ وراورمکمل ایماندار ہیں۔ ان کی جامع معیشت پرگہری نظرہے۔ انہوں نے خراب بینکنگ سسٹم کو درست کرنے اوراس میں نظم وضبط پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ارجت پٹیل تقریبا 6  برسوں تک ریزرو بینک آف انڈیا کے ڈپٹی گورنراورگورنر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں ریزرو بینک میں مالی استحکام آیا۔ وہ اپنے پیچھے بڑی وراثت چھوڑگئے ہیں اورملک کو ان کی کافی کمی محسوس ہوگی۔
First published: Dec 10, 2018 05:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading