ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یس بینک پر RBI نےلگائی پابندی، نہیں نکال سکتے 50 ہزار سے زیادہ پیسہ

جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس یس بینک میں ایس سے زیادہ اکاؤنٹ ہے تو سبھی اکاؤنٹ کو ملاکر وہ کل 50ہزار روپئے ہی نکال سکتا ہے۔

  • Share this:

نئی دہلی بھاری مالی بحران سے جوجھ رہے پرائیویٹ سیکٹر کے یس بینک  (Yes Bank)  پر آر بی آئی نے پابندی عائد کردی ہے۔ آر بی آئی کی اس پابندی کے بعد کوئی بھی اکاؤنٹ ہولڈر (Account holder)  اپنے اکاؤنٹ سے 50 ہزار روپے سے زیادہ رقم نہیں نکال سکتا۔ ریزرو بینک نے حکومت سے مشاورت کے بعد بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (Board of directors) کو تحلیل کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔

آر بی آئی نے یہ فیصلہ بینک کی خراب مالی حالت کے پیش نظر لیا ہے۔ ساتھ ہی ایس بی آئی کے سابق چیف فنانشل آفیسر پرشانت کمار (Ex Chief Financial Officer Prashant Kumar) کو یس بینک کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے۔ ملی اطلاع کے مطابق کسی اکاؤنٹ ہولڈر ، کرنٹ یا کسی اور ڈپازٹ اکاؤنٹ میں 50،000 روپے سے زیادہ رقم نہیں نکالی جاسکتی ہے۔

جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس یس بینک میں ایس سے زیادہ اکاؤنٹ ہے تو سبھی اکاؤنٹ کو ملاکر وہ کل 50ہزار روپئے ہی نکال سکتا ہے۔
یس بینک پر قرض کا بوجھ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے مالی حالت خراب ہے۔ بتادیں کہ جمعرات کو ہی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ (State Bank of India) و دیگر مالیاتی ادارہ مل کر یس بینک کو اس حالت سے باہر نکال سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ایس بی آئی کو مرکزی حکومت کو اس کی منظوری بھی مل گئی ہے۔
First published: Mar 05, 2020 09:52 PM IST