ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پیلی ساڑی والی خاتون: شوہر کی ہو چکی ہے موت، بیٹے کے لئے فلموں کا آفر ٹھکرایا

سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز بنا چکیں رینا کہتی ہیں کہ اگر مجھے اب فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے گا تو اس پر غور کروں گی

  • Share this:
پیلی ساڑی والی خاتون: شوہر کی ہو چکی ہے موت، بیٹے کے لئے فلموں کا آفر ٹھکرایا
خاتون آفیسر رینا دیویدی

لوک سبھا انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر ایک پیلی ساڑی والی خاتون آفیسر کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ فیس بک سے لے کر واٹس ایپ تک آج کل ہر کوئی اس خاتون کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔ حالانکہ، اس خاتون کی رئیل لائف میں بہت سارے اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔ بنیادی طور پر یوپی کے دیوریا ضلع کی رہنے والی اس خاتون الیکشن آفیسر کا نام رینا دیویدی ہے۔ نیوز 18 سے خاص بات چیت میں رینا نے اپنی زندگی کے درد کو شئیر کیا۔


لکھنئو کے پی ڈبلیو ڈی محکمہ میں جونئیر اسسٹنٹ کے عہدہ پر تعینات رینا دیویدی بتاتی ہیں کہ سال 2004 میں ان کی شادی پی ڈبلیو ڈی محکمہ میں کام کرنے والے سینئر اسسٹنٹ سنجے دیویدی سے ہوئی تھی۔ لیکن 2013 میں ان کی موت ہو گئی۔ رینا کے مطابق، شوہر کی وفات کے بعد ان کی ہمت بالکل ٹوٹ گئی تھی۔


رینا نے بتایا کہ مجھے شوہر کی جگہ ملازمت ملی۔ آج میرا بیٹا 13 سال کا ہے۔ رینا بتاتی ہیں کہ بچپن سے مجھے فٹ رہنے کا شوق تھا۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے فوٹو سیشن کروانا اچھا لگتا ہے۔ وہیں، میں ڈریس کوڈ کا سلیکشن سوچ سمجھ کر کے کرتی ہوں جس سے میں خوبصورت نظر آؤں۔


reena2

انہوں نے بتایا کہ وہ کئی بار اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر چکی ہیں۔ رینا نے بتایا کہ مجھے بھوجپوری فلموں میں کام کرنے کا آفر ملا تھا لیکن میں نے منع کر دیا۔ سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز بنا چکیں رینا کہتی ہیں کہ اگر مجھے اب فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے گا تو اس پر غور کروں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ ایسے ہی تیار ہو کر دفتر جاتی ہیں۔
First published: May 14, 2019 12:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading