ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نئی امنگ میں پانچ ہزار بے گناہوں کی رہائی کی خبرپر رہائی منچ کا شدید اعتراض

اترپردیش حکومت کی جانب سے شائع کی گئی کتاب نئی امنگ میں پانچ ہزار بے گناہوں کی رہائی کا دعوی کیا گیا ہے ، جو آج کل موضوع بحث بنا ہوا ہے

  • ETV
  • Last Updated: Dec 30, 2016 09:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نئی امنگ میں پانچ ہزار بے گناہوں کی رہائی کی خبرپر رہائی منچ کا شدید اعتراض
اترپردیش حکومت کی جانب سے شائع کی گئی کتاب نئی امنگ میں پانچ ہزار بے گناہوں کی رہائی کا دعوی کیا گیا ہے ، جو آج کل موضوع بحث بنا ہوا ہے

لکھنؤ:اترپردیش حکومت کی جانب سے شائع کی گئی کتاب نئی امنگ میں پانچ ہزار بے گناہوں کی رہائی کا دعوی کیا گیا ہے ، جو آج کل موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ ادھر سماجی تنظیم رہائی منچ نے دعویٰ کیا ہے کہ کتاب میں شائع ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ظفریاب جیلانی کا انٹریوصداقت پر مبنی نہیں ہے۔

رہائی منچ کے صدر شعیب ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے نام پر بے قصوروں کی گرفتاری کی تعداد بھی پانچ ہزار نہیں ہے ، تو اتنے لوگوں کی رہائی کیسے ہوگئی ۔ رہائی منچ نے اس سلسلے میں ایک لیگل نوٹس بھیج کرحکومت سے وضاحت طلب کی ہے اور محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے عہدیداران کو پارٹی بنایا ہے۔

First published: Dec 30, 2016 09:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading