ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیرمیں غیرمعمولی سیکورٹی انتظامات کے درمیان یوم آزادی کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل

دونوں دارالحکومتوں سری نگر اور جموں میں پیر کے روز سخت ترین حفاظتی حصار میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 13, 2018 08:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں وکشمیرمیں غیرمعمولی سیکورٹی انتظامات کے درمیان یوم آزادی کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل
جموں وکشمیر میں یوم آزادی سے قبل ریہرسل پریڈ: فائل فوٹو

سری نگر: جموں وکشمیر کی دونوں دارالحکومتوں سری نگر اور جموں میں پیر کے روز سخت ترین حفاظتی حصار میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ ریاست کے باقی 20 اضلاع میں بھی سخت سیکورٹی انتظامات میں یوم آزادی تقریبات کی فل ڈریس ریہرسل تقریبات کا انعقاد عمل میں آیا۔


سری نگر کے ہائی سیکورٹی زون سونہ وار میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم اور جموں کے منی اسٹیڈیم پریڈ میں فل ڈریس ریہرسل کے موقعہ پر بالترتیب ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔ ریہرسل تقریبات میں سول و پولیس انتظامیہ کے درجنوں عہدیداروں نے شرکت کی۔

شیر کشمیر اسٹیڈیم سری نگر میں منعقدہ ریہرسل تقریب میں بارشوں کے باوجود مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈ اور فائراینڈ ایمرجنسی سروس نے پریڈ میں حصہ لیا۔ فل ڈریس ریہرسل کی اس تقریب میں فنکاروں اور طالب علموں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔

ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ پریڈ میں جے کے پی،جے کے اے پی،آئی آرپی سی آر پی ایف، خواتین پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹررسپانس فورس اورفارسٹ پروٹیکشن فورس کےعلاوہ فائراینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹکڑیوں نے حصہ لیا۔


 ڈی جی پی ایس پی وید،اے ڈی جی پی منیر احمدخان ،انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر سوائم پرکاش پانی،اے ڈی جیز پولیس اور ترقیاتی کمشنر سری مھت کے علاوہ صوبائی وسینئر آفیسران بھی تقریب میں موجود تھے۔ ریہرسل تقریب کے دوران پر پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ریاست بھر میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’ہم لوگوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ یوم آزادی بغیرکسی ڈراورخوف کے منائیں‘۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات کی ریہرسل تقریبات کے دوران سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم اور دیگر اضلاع میں واقع اسٹیڈیموں کے اندر و باہر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اضافی اہلکاروں کو تعینات کر رکھا گیا تھا۔ شیر کشمیراسٹیڈیم میں ریہرسل کے دوران تمام نذدیکی سڑکوں کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا۔ تاہم ریہرسل کے اختتام پر سبھی سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کی
گئی۔
First published: Aug 13, 2018 08:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading