ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیا اپنے سے بڑی عمر کی خاتون کی طرف راغب ہونا فطری ہے؟

جہاں تک ایک ایسے رشتے میں ہونے کا سوال ہے جہاں عمر کا اچھا خاصا فرق ہو، اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ مرد متعدد وجوہات کی بنا پر اپنے سے بڑی عمر کی خواتین میں جنسی سکون کھوجتے ہیں۔

  • Share this:
کیا اپنے سے بڑی عمر کی خاتون کی طرف راغب ہونا فطری ہے؟
علامتی تصویر

سوال۔ 1: کیا اپنے سے بڑی عمر کی خاتون کی طرف راغب ہونا فطری ہے؟ یہ خواتین مجھ سے 10-15 سال بڑی ہیں اور ان میں سے کچھ تو 20 سال بڑی ہیں۔ میں بی بی ڈبلیو کی طرف راغب ہوتا ہوں۔ میں ایک 24 سال کا غیر شادی شدہ نوجوان ہوں اور میں ان خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتا ہوں لیکن وہ شادی شدہ ہیں۔


جواب۔ مخفف BBW کا مطلب "بڑی خوبصورت عورت" ہے ، لیکن اسے ان خواتین کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے جو موٹی ہیں۔ اس مخفف کا جو بھی مطلب ہو۔  چاہے کثیر ''جسامت والی" ، پلس۔ سائز، "کوئین سائز" ، "بھرے بدن والی" ، "موٹی تازی" ، "کھاتی پیتی" اور بھی کئی معانی ہو سکتے ہیں۔ یہ کسی کو موٹا بلانے کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں اور اس لئے ان کا مطلب الگ الگ بھی ہو سکتا ہے۔


جبکہ BBW کچھ لوگوں کے لئے ایک ایسا لفظ ہو سکتا ہے جو انہیں اندر سے بااختیار محسوس کرواتا ہے ، وہیں، کچھ دوسروں کو لگتا ہے کہ یہ پورنو گرافی سے جڑا ہے اور موٹی خواتین کا اوور۔ سیکسولائزیشن ہے  جو انہیں بااختیار کرنے کی بجائے انہیں نیچا دکھاتا ہے۔ ذاتی طور پر میں بی بی ڈبلیو کو ایک بہت ہی مثبت نظر سے دیکھتا ہوں۔ میرے لئے بی بی ڈبلیو اس بات کی تصدیق ہے کہ موٹے افراد بھی جنسی تعلقات بناتے ہیں ، موٹے لوگ بھی سیکسی اور اپنے جسم میں بااختیار جیسا محسوس کرسکتے ہیں اور یہ بھی کہ لوگ موٹے لوگوں کی طرف رغبت محسوس کر سکتے ہیں۔


ٹیلی ویژن پر میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کوئی موٹی چڑیل سامنے والی سیٹ پر بیٹھی ہو یا کسی سڑک کے کسی کونے میں کوئی پلس سائز والی لڑکی لیٹی ہوئی ہو۔ آخر میں جا کر دیکھا جائے تو ٹیلی ویژن کی یہ لگاتار گڑبڑ اور اس کے ذریعہ کی گئی نمائندگی بالکل بھی صحیح نہیں ہوتی۔ کوئی بھی شخص اس بات کی وضاحت نہیں کرسکتا ہے کہ کیا پرکشش ہے اور کیا نہیں ، لہذا اگر آپ کسی BBW کی طرف راغب ہوں تو یہ بالکل فطری ہے!

جہاں تک ایک ایسے رشتے میں ہونے کا سوال ہے جہاں  عمر کا اچھا خاصا فرق ہو، اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ مرد متعدد وجوہات کی بنا پر اپنے سے بڑی عمر کی خواتین میں جنسی سکون کھوجتے ہیں۔ بڑی عمر کی عورتیں سیکس کو لے کر زیادہ میچور ہوتی ہیں۔ اپنی ضروریات کو ظاہر کرنے میں شرم نہیں کرتی ہیں اور سیکس کو لے کر تجربات کرنے میں اور نئی چیزوں کو آزمانے کے لئے زیادہ کھلے پن کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ چونکہ دونوں طرف سے برابری کی شراکت داری ہوتی ہے۔ اس لئے مردوں پر سیکس کی شروعات کرنے کا اور پورے کام کو اکیلے خود کرنے کا دباو کم ہوتا ہے۔  اس سے مردوں کو خواتین کو بہتر طور پر تسکین دینے اور انہیں مطمئن کرنے میں مدد ملتی ہے اور بستر پر اور اس کے باہر بھی اپنی صلاحیتوں کو لے کر زیادہ خود اعتماد بناتی ہے۔

مطمئن کرنے کا زیادہ دباو اکثر مردوں میں پرفارمنس بےچینی کو جنم دیتی ہے۔ لیکن ایک بڑی عمر کی پارٹنر کے ساتھ انہیں ااپنے اندر کی جھجھک کو ہٹانے اور تناو سے آزاد رہنے میں آسانی محسوس ہوتی ہے۔ ایک بڑی عمر کی پارٹنر انہیں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی رائے نہیں بناتی بلکہ ان کے لئے رہنما کا کام کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے پرفارم کرنے کا دباو ہٹ جاتا ہے اور دونوں ہی پارٹنر کے لئے سیکس ایک  خوشگوار تجربہ بن جاتا ہے۔ ایک مرد ایسی خاتون کے ساتھ  اپنے خوف اور فکرمندیوں کو بانٹنے میں آسانی محسوس کرتا ہے جو کہ عمر میں اس سے بڑی ہو اور دونوں کی خوشی کے لئے جو بھی ضروری ہو وہ کام کرنے میں آگے رہے۔

بلاشبہ دیگر عمل کی طرح سیکس کے بھی اثرات ہوتے ہیں جیسے کہ جذباتی ، نفسیاتی اور جسمانی بھی۔ اس عمل میں شامل ہر ایک کی ضروریات اور خواہشات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ کیا آپ دونوں پارٹنر صرف لطف لینے کے لئے اس رشتے میں شامل ہیں جس میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے؟ یا یہ اس سے کچھ زیادہ ہے۔ شاید کوئی رشتہ بھی؟ کیزول طور پر ہونے والے سیکس کے کچھ فائدے ہیں۔ رومانوی ہونا اور فخر محسوس کرنا اور اپنے آپ کو مطلوب محسوس کرنا۔ لیکن کچھ اچھے خاصے منفی اثرات بھی ہیں جن کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ پچھتاوے کا احساس، مایوسی، شرمندگی، اکیلاپن اور یہ سب کیزول سیکس میں شامل ہونے کے بعد ممکن ہے۔ یہ فیصلے کرتے وقت آپ کو اپنی ذہنی صحت اور خود اعتمادی کے احساسات کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ ایک سے زیادہ خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات آپ کی زندگی کے ان پہلوؤں کو کس طرح متاثر کرتے ہیں؟ اگر آپ ان سوالات کے جواب از خود دے سکتے ہیں تو آپ جان لیں گے کہ آپ کو کیا کرنا چاہئے۔ لیکن آپ کا راغب ہونا درست اور فطری ہے اور آپ ان کا جشن منا سکتے ہیں اور منانا چاہئے بھی۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 17, 2020 05:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading