ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریلائنس کا چیٹ باٹ اسسٹنٹ 30 لاکھ شیئر ہولڈروں کی کرے گا مدد

ریلائنس انڈسٹریز کا وہاٹس ایپ چیٹ باٹ اسسٹنٹ ایک بار پھر کمپنی کی دوسری آن لائن اے جی ایم کی مکمل معلومات کے ساتھ حاضرخدمت ہے ۔ یہ ریلائنس کے 30 لاکھ سے زائد شیئر ہولڈروں کے سوالات کے جوابات کے ساتھ تیار ہے۔

  • Share this:
ریلائنس کا چیٹ باٹ اسسٹنٹ 30 لاکھ شیئر ہولڈروں کی کرے گا مدد
ریلائنس کا چیٹ باٹ اسسٹنٹ 30 لاکھ شیئر ہولڈروں کی کرے گا مدد

نئی دہلی : مشہور و معروف ریلائنس انڈسٹریز کا وہاٹس ایپ چیٹ باٹ اسسٹنٹ ایک بار پھر کمپنی کی دوسری آن لائن اے جی ایم کی مکمل معلومات کے ساتھ حاضرخدمت ہے ۔ یہ ریلائنس کے 30 لاکھ سے زائد شیئر ہولڈروں کے سوالات کے جوابات کے ساتھ تیار ہے۔ ریلائنس نے پہلی بار چیٹ باٹ کا استعمال گذشتہ سال رائٹس ایشو کے دوران کیا تھا۔ چیٹ باٹ کو جیو ہاپٹک نے بنایا ہے ، جس نے کورونا کے خلاف حکومت ہند کے چیٹ باٹ کو تکنیکی مدد مہیا کرائی تھی۔


ریلائنس کا یہ چیٹ باٹ اسسٹنٹ ایک دم آسان طریقے سے کام کرتا ہے۔ شیئر ہولڈروں کے ذریعہ اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات تو چیٹ باٹ دے گا ہی ، ساتھ ہی اے جی ایم کیلئے کیا کرے یا کیا نہ کریں ، جیسی معلومات بھی چیٹ باٹ دستیاب کرائے گا۔ اے جی ایم میں ووٹنگ کے علاوہ ، ڈیویڈنڈ اور ٹیکس جیسے اہم مدعوں پر بھی شیئر ہولڈروں کے سوالات کا جواب دینے میں چیٹ باٹ اہل ہے۔ چیٹ باٹ کے اسٹور میں شیئر ہولڈروں یا یوزرس کے ذریعہ اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جواب کے طور پر کئی ویڈیو اور ڈاکیومنٹ بھی دستیاب ہیں۔ جن کے لنک اور کاپی چیٹ باٹ مہیا کرائے گا۔


شیئر ہولڈر ریلائنس اے جی ایم میں حصہ لینے کے لئے لائیو میں لاگ اِن کر آئندہ منصوبوں کو سمجھ سکتے ہیں۔ ملک 5 جی کے دہانے پر کھڑا ہے، ایسے میں ملک بھر کی نگاہیں ریلائنس کی 44 ویں اے جی ایم میں ہونے والے اعلانات پر ٹکی ہیں۔ آن لائن اے جی ایم میں ہزاروں کے حصہ لینے کی توقع ہے۔


آر آئی ایل کے اے جی ایم وہاٹس چیٹ باٹ اسسٹنٹ کو آسانی سے ایکسس کیا جاسکتاہے۔- سب سے پہلے +917977111111 کو اپنے موبائل میں سیو کریں۔- اوپر لکھے نمبر کے میسج باکس میں ’Hi‘ لکھ کر بھیجیں۔- چیٹ باٹ اسسٹنٹ کو سوال بھیجیں۔-ایک بار جب آپ اسے بھیج دیتے ہیں،تو ایک فوری میسج آپ کو آپشنز کا ایک مینو دے گا۔ آگے بڑھنے کیلئے درکار متبادل کا انتخاب کریں۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 22, 2021 06:51 PM IST