ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Reliance Foundation نے کورونا سے نمٹنے کی کوشوں میں کی اتراکھنڈ کی مدد ، SDMA کو دئے 5 کروڑ روپے

ریلائنس فاونڈیشن نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ریاستی سرکار مشکل حالات میں دن رات کام کررہی ہے ۔ ریلائنس فاونڈیشن ریاست میں کورونا سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کیلئے اتراکھنڈ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کی مالی مدد کررہا ہے ۔

  • Share this:
Reliance Foundation  نے کورونا سے نمٹنے کی کوشوں میں کی اتراکھنڈ کی مدد ، SDMA کو دئے 5 کروڑ روپے
ریلائنس فاونڈیشن نے کورونا سے نمٹنے کی کوشوں میں کی اتراکھنڈ کی مدد ، ایس ڈی ایم کو دئے پانچ کروڑ روپے

کورونا وائرس کی دوسری لہر کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ ایسے میں بڑی بڑی کمپنیوں اور صنعت کاروں سے لے کر عام آدمی تک ہر ممکن طریقہ سے مدد کررہے ہیں ۔ ریلائنس انڈسٹریز سمیت کئی کمپنیاں ہر دن ہزاروں میٹرک ٹن لیکوڈ میڈیکل آکسیجن کی سپلائی کررہی ہیں ۔ اسی سلسلہ میں ریلائنس فاونڈیشن نے اتراکھنڈ کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے ۔ ریلائنس فاونڈیشن نے کورونا سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کرتے ہوئے اتراکھنڈ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کو پانچ کروڑ روپے دئے ہیں ۔


ریلائنس فاونڈیشن نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ریاستی سرکار مشکل حالات میں دن رات کام کررہی ہے ۔ ریلائنس فاونڈیشن ریاست میں کورونا سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کیلئے اتراکھنڈ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کی مالی مدد کررہا ہے ۔ ریلائنس فاونڈیشن اعتراف کرتا ہے کہ موجودہ حالات میں جامع ، پائیدار اور لچکدار ریسپانس کی ضرورت ہے ۔ اس لئے فاؤنڈیشن ملک کو درکار کثیر الجہتی اقدام کے مطابق کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔


اتراکھنڈ سرکار نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو قابو میں کرنے کیلئے آئیورمیکٹن اور اینٹی پیراسائٹک ادویات کی تقسیم کی جائے گی ۔ بتادیں کہ گوا اور کرناٹک کی ریاستی سرکاروں نے بھی یہی اعلان کیا ہے ۔ اتراکھنڈ نے ریاستی سطح پر کلینیکل ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست کے چیف سکریٹری اوم پرکاش نے سبھی ضلع افسران کو اس بارے میں حکم جاری کردیا ہے ۔ کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ ویکسین مہم کے ساتھ ہی آئیورمیکٹن ٹیبلیٹ سے کووڈ انفیکشن کے بڑھتے معاملات پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔


اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری کی جانب سے جاری حکم کے مطابق ریاست کے محکمہ صحت اور ڈی ایم کی جانب سے سبھی اہل خانہ کو دی جانے والی کٹ میں 12 ملی گرام کی آئیورمیکٹن ٹیبلیٹس ہوں گی ۔ بتادیں کہ بدھ کو اب تک اتراکھنڈ میں کورونا کے 7120 نئے معاملات سامنے آچکے ہیں ۔ ان میں 118 کی موت ہوگئی ہے ۔ اس درمیان پورے ملک میں کورونا وائرس کے نئے معاملات آنے کی تعداد کم ہورہی ہے ۔ حالانکہ ابھی بھی کچھ ریاستوں میں پازیٹیویٹی کی شرح 45 فیصد کے آس پاس ہے ، جو تشویش کی وجہ ہے ۔

گزشتہ دو ہفتے کے دوران اتراکھنڈ کے دہرادون سمیت مہاراشٹر ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کے کئی اضلاع میں کورونا کے نئے معاملات مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 12, 2021 05:49 PM IST