ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پلوامہ حملہ : شہیدوں کے کنبہ کی مدد کرے گا ریلائنس فاونڈیشن ، بچوں کی تعلیم و روزگار کی لی پوری ذمہ داری

فاونڈیشن نے پریس ریلیز کے ذریعہ بتایا ہے کہ ایک شہری اور ایک کارپوریٹ ہونے کے ناطے ہم پوری طرح سے اپنے سیکورٹی اہلکاروں اور حکومت کے پیچھے کھڑے ہیں ۔

  • Share this:
پلوامہ حملہ : شہیدوں کے کنبہ کی مدد کرے گا ریلائنس فاونڈیشن ، بچوں کی تعلیم و روزگار کی لی پوری ذمہ داری
جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں 40 جوان شہید ہوگئے تھے۔

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں شہید ہوئے جوانوں کے اہل خانہ کی مدد کیلئے ریلائنس فاونڈیشن آگے آیا ہے ۔ فاونڈیشن نے پریس ریلیز کے ذریعہ بتایا ہے کہ ایک شہری اور ایک کارپوریٹ ہونے کے ناطے ہم پوری طرح سے اپنے سیکورٹی اہلکاروں اور حکومت کے پیچھے کھڑے ہیں ۔ریلائنس فاونڈیشن شہیدوں کے بچوں کی تعلیم اور روزگار کی پوری ذمہ داری لیتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ان کے کنبہ کی ضروریات زندگی کی بھی ذمہ داری لیتا ہے ۔

فاونڈیشن نے اس سانحہ پر 1.3 ارب ہندوستانیوں کی طرف سے غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ جمعرات کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں 40 جوان شہید ہوگئے تھے ۔

ریلائنس فاونڈیشن نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ہندوستان کے اتحاد کو ختم نہیں کرسکتی اور نہ ہی انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کو ہرانے میں ہمارے عزم کو کمزور کرسکتی ہے ۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ہم شہیدوں کے کنبہ کے ساتھ ہیں ۔ یہ ملک شہیدوں کی قربانی اور بہادری کو کبھی نہیں بھولے گا ۔ ہم زخمی جوانوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتے ہیں ۔ اگر ضرورت ہے تو ہمارے اسپتال زخمی جوانوں کو بہتر علاج دینے کیلئے تیار ہیں ، ہمیں جوانوں کے تئیں اپنے فرض کو سمجھنا ہوگا اور سیکورٹی فورسیز کیلئے حکومت کے ذریعہ دی گئی ہر ذمہ داری کو پورا کرنا ہوگا ۔

غور طلب ہے کہ ریلائنس فاونڈیشن ، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ اس کا مقصد ملک کی ترقی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں اہم رول ادا کرنا اور اس کا مستقل حل نکالنا ہے ۔ ریلائنس فاونڈیشن کی فاونڈر اور چیئرمین نیتا امبانی ہیں۔

ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہے ۔
First published: Feb 16, 2019 05:35 PM IST