ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آج سے جم کر ہوگی 'ڈیٹا گری'، ملک بھر میں جیو کی شروعات، مفت میں ہوگی کالنگ

ریلائنس جیو کی 4 جی موبائل سروس پیر سے ملک بھر میں شروع ہو رہی ہے۔ 4 جی سہولت دینے والے تمام اسمارٹ فون پر پیر سے یہ سروس شروع ہو جائے گی۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Sep 05, 2016 09:46 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آج سے جم کر ہوگی 'ڈیٹا گری'، ملک بھر میں جیو کی شروعات، مفت میں ہوگی کالنگ
ریلائنس جیو کی 4 جی موبائل سروس پیر سے ملک بھر میں شروع ہو رہی ہے۔ 4 جی سہولت دینے والے تمام اسمارٹ فون پر پیر سے یہ سروس شروع ہو جائے گی۔

نئی دہلی۔ ریلائنس جیو کی 4 جی موبائل سروس پیر سے ملک بھر میں شروع ہو رہی ہے۔ 4 جی سہولت دینے والے تمام اسمارٹ فون پر پیر سے یہ سروس شروع ہو جائے گی۔ آغاز میں 31 دسمبر تک تمام صارفین کالز اور ڈیٹا سروس (انٹرنیٹ) کا مفت فائدہ لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد کال کی سہولت زندگی بھر کے لئے مفت رہے گی اور گاہکوں کو صرف ڈیٹا سروس کے استعمال کے لئے چارج دینا ہوگا۔ اس کے لئے کمپنی نے مختلف ڈیٹا پیک کا اعلان کیا ہے۔


پورا ملک جلد ہی جیو کے وائی فائی ہاٹ اسپاٹ سے جڑ جائے گا۔ یہی نہیں دوسری ریاستوں میں جانے پر رومنگ کی ٹینشن سے آزادی ملے گی۔ یعنی ٹیلی کام میں ایک ساتھ اتنے سرپرائز جیو نے دیئے ہیں جو ابھی تک کنزیومر کے لئے خواب سے کم نہیں تھے۔ غور طلب ہے کہ 1 ستمبر کو ریلائنس انڈسٹریز کے 42 ویں سالانہ عام اجلاس میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے حصص یافتگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 5 ستمبر سے ملک میں جیو کی کمرشیل سروس شروع ہو جائے گی۔ یہ ریلائنس جیو کا ویلکم آفر ہو گا، جس کے تحت 31 دسمبر تک ریلائنس جیو کی وائس، ڈیٹا اور ویڈیو کی خدمات مکمل طور پر مفت ہوں گی۔

First published: Sep 05, 2016 09:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading