ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پھیرے سے کچھ گھنٹے پہلے دلہن نے منڈپ میں ہی کر ڈالا کچھ ایسا کام، دیکھ کر سب کے چھوٹے پسینے

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شادی منگل دوپہر 12 رام ٹیک کے پاس ایک ریزارٹ میں ہونی تھی۔ اس دوران دلہن نے کہا تھا کہ وہ دولہے سے اس لئے شادی نہیں کنا چہتی ہیں کیونکہ وہ کسی اور سے پیار کرتی ہے۔

  • Share this:

مہاراشٹر کے ناگپور ضلع (Nagpur Police)  میں ایک خاتون نے آخری مرحلے میں پولیس کو فون کر کے یہ کہہ کر اپنی شادی رد کردی کہ وہ اس آدمی کو پسند نہیں کرتی جس کے ساتھ وہ شادی کے بندھن میں بنگنے جا رہی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شادی منگل دوپہر 12 رام ٹیک کے پاس ایک ریزارٹ میں ہونی تھی۔

حالانکہ مہورت سے کچھ لمحے پہلے ہی خاتون نے پولیس کنٹرول روم کو فون کیا اور کہا کہ وہ دولہے سے شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہ کسی اور سے پیار کرتی ہے۔ دولہے کے اہل خانہ بھڑک گئے جس سے خوب نوک جھونک ہوئی۔ انسپکٹر پرمود مکیشور اور ان کے ساتھی موقع پر پہنچے اور دونوں کنبے کے ممبران کو رام ٹیک تھانہ لے گئے۔ اس کے بعد دولہے کے غصائے کنبے خاموش ہوئے اور شادی رد کر دی گئی۔

پہلے ہی بتائی تھی ماں کو من کی بات

ایک افسر نے بتایا کہ خاتون نے ایک ہفتے پہلے اپنی ماں سے کہا تھا کہ وہ اس آدمی سے شادی نہیں کرنا چاہتی جسے انہوں نے اس کیلئے منتخب کیا ہے۔ اس پہلے بہار کے پٹنہ میں بھی ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا تھا۔ پٹنہ سے متصل داناپور تھانہ علاقے کے ناصری گنج میں ایک دلہن نے شادی کے منڈپ میں ورمالا کے دوران شادی سے انکار کر دیا تھا۔

اس دوران دلہن نے کہا تھا کہ وہ دولہے سے اس لئے شادی نہیں کنا چہتی ہیں کیونکہ وہ کسی اور سے پیار کرتی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 21, 2021 05:21 PM IST