உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نامور فنکار سدرشن پٹنائک نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ساحل پر ریت سے تصویربنا کر پیش کی مبارکباد

    Youtube Video

    ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں ، سدرشن پٹنائک نے اپنے فن پارے کی تصویر شیئر کی جو انہوں نے پی ایم مودی کے اعزاز میں بنایا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ آج پی ایم مودی 71 سال کے ہو گئے ہیں۔ پی ایم مودی 17 ستمبر 1950 کو ووڈ نگر ، گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ مودی 2001 سے 2014 تک گجرات کے وزیراعلیٰ رہے اور گزشتہ سات سال سے وزیر اعظم ہیں۔ آج پی ایم مودی کو ان کی سالگرہ پر مختلف طریقوں سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔

      نامور فنکار سدرشن پٹنائک نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر پوری ساحل پر ریت سے تصویربنا کر مبارکباد پیش کی ہے۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں ، سدرشن پٹنائک نے اپنے فن پارے کی تصویر شیئر کی جو انہوں نے پی ایم مودی کے اعزاز میں بنایا ہے۔ سینڈ آرٹ میں پی ایم مودی کی تصویرہے جس میں ایک پیغام ہے جس پر لکھا ہے سالگرہ مبارک مودی جی۔ در حقیقت ، پی ایم مودی کی ریت سے بنائی گئی تصویر کو دوہزار پینتیس سمندری سیپوں سے آراستہ کیا گیا ہےجیسا کہ سدرشن پٹنائک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بیان کیا ہے۔


      وعدوں سے نہیں ارداوں کی وجہ سے جنہیں دنیا سلام کرتی ہے۔ٹائمس میگزین جنہیں سب سے بااثر سیاسی رہنماؤں میں شمار کرتی ہے۔جنکے ارداوں کی بلند عمارت بنتے دیر نہیں لگتی۔جن کی دوراندیشی کی جہ سے ملک کو رفتار ملتی ہے۔آج ان کا یوم پیدائش ہے۔اور آج کے دن ان کی پالیسی اور ان کے ارادوں کی بات نا ہو تو سب بیکار۔ آئے دیکھتے ہیں پی ایم مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر یہ خاص رپورٹ

      وزیراعظم نریندر مودی کی بے مثال دوراندیشی اور سیاسی بصارت کا ہرکوئی قائل ہے۔ا پوزیشن کو ہمیشہ فکرمیں مبتلا کرنے والے وزیراعظم کے فیصلے اچانک اور چونکانے والے ہوتے ہیں جو ماسٹراسٹروک ثابت ہوتے ہیں۔

      پی ایم مودی کی سالگرہ پورے ملک میں سیوا دیوس کے روپ منائی جارہی ہے۔مدھیہ پردیش میں پی ایم مودی کی سالگرہ کے موقعہ پر ریاست گیر سطح پر تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے ریاست گیر سطح پر کورونا ویکسی نیشن مہا ابھیان کے ساتھ مندروں میں ہنومان چالیساکا پاٹھ کئے جانے کے ساتھ شجرکاری اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی انعقاد کیاجارہاہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: