اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار، سابق رکن پارلیمنٹ اور مشہور شاعر ’’بیکل اتساہی‘‘ کا انتقال

    نئی دہلی۔ راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور مشہور شاعر محمد شفیع خان بیکل اتساہی کا آج یہاں رام منوہر لوہیا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور مشہور شاعر محمد شفیع خان بیکل اتساہی کا آج یہاں رام منوہر لوہیا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 87سال کے تھے۔ بیکل اتساہی کے اہل خانہ میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ برین ہیمبرج کی وجہ سے جمعرات کو انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہیں انتہائی نگہداشت والی یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا تھا، جہاں آج علی الصبح چار بج کر 30منٹ پر ان کا انتقال ہوگیا۔ انہیں کل دوپہر ظہر کی نماز کے بعد ان کے آبائی مقام اترپردیش کے بلرام پور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ان کی پیدائش 1928میں بلرام پور میں ہوئی تھی۔

      بیکل اتساہی نے اردو اور ہندی زبان کو پورا احترام بخشا۔ مقامی زبانوں کے امتزاج سے انہوں نے غزل اور شعروشاعری میں کئی تجربے کئے جو سامعین نے خوب پسند کئے۔ گنگا جمنی تہذیب کے حامی مسٹر بیکل اتساہی کو ادبی خدمات میں خصوصی خدمات انجام دینے کے لئے 1976میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔اترپردیش حکومت نے انہیں یش بھارتی ایوارڈ سے نوازا تھا۔ کانگریس نے بیکل اتساہی کو 1986میں راجیہ سبھا کا رکن بنایا تھا۔

      First published: