ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بیٹے کی چاہت میں شوہر نے حاملہ بیوی کا پھاڑا پیٹ، اور پھر کی انتہائی گندی حرکت: جانیں پورا معاملہ

واضح رہے کہ انیتا نے پانچ لڑکیوں کو جنم دیا تھا۔ وہ چھٹی مرتبہ حاملہ تھی۔ ادھر بیٹے کی چاہت میں شوہر پنا لال نے بیوی کے ساتھ حیوانیت دکھاتے ہوئے حمل میں پل رہے بچے کے بارے میں جاننے کیلئے تیز دھاردار ہتھیار سے انیتا کا پیٹ کاٹ ڈالا۔

  • Share this:
بیٹے کی چاہت میں شوہر نے حاملہ بیوی کا پھاڑا پیٹ، اور پھر کی انتہائی گندی حرکت: جانیں پورا معاملہ
حاملہ بیوی کے ساتھ شوہر نے کی شرمناک حرکت۔

بدایوں: بدایوں ضلع میں بیٹے کی چاہ میں حیان شوہر نے حمل میں پل رہے بچے کے بارے میں جاننے کیلئے کہ وہ لڑکی ہے یا لڑکا اپنی بیوی کا بے دردی سے پیٹ پھاڑ ڈالا۔ خاتون بیحد ہی نازک حالت میں دہلی کے صٖدر جنگ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اب اس معاملے میں نیا موڑ آیا ہے ۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے سے خاتون کی ڈلیوری کروائی۔ خاتون نے ایک مرے ہوئے بچے کو جنم دیا۔ ڈاکٹروں نے ایک اور آپریشن کرکے باہر نکلی آنتوں کو اندر کیا ہے۔ خاتون کی حالت ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے۔ حمل میں پل رہا بچہ لڑکا ہی تھا جس کی چاہت میں شخص نے بیوی کا پیٹ پھاڑ ڈالا۔

خاتون کے بھائی نے ملزم جیجا کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے بھائی روی نے بتایا کہ خاتون کو پانچ بوتل خون بھی چڑھایا جاچکا ہے۔ متاثرہ کا بھائی اپنے جیجا کو پھانسی کی سزا دلانا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تو جیل میں روٹی پانی بڑھیا کھا رہا ہوگا اور اس کی بہن یہاں موت سے جنگ لڑ رہی ہے جس کی چاہت اس نے کی تھی وہی پیدا بھی ہوا اور اس کی موت بھی ہوگئی۔ روی نے کہا کہ جیجا پنا لال بچے کی موت کا ذمہ دار ہے۔

واضح رہے کہ انیتا نے پانچ لڑکیوں کو جنم دیا تھا۔ وہ چھٹی مرتبہ حاملہ تھی۔ ادھر بیٹے کی چاہت میں شوہر پنا لال نے بیوی کے ساتھ حیوانیت دکھاتے ہوئے  حمل میں پل رہے بچے کے بارے میں جاننے کیلئے تیز دھاردار ہتھیار سے انیتا کا پیٹ کاٹ ڈالا۔ وہیں خاتون کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے بریلی منتقل کردیا گیا تھا۔ جب متاثرہ خاتون کی طبیعت خراب ہونے لگی تو متاثرہ کی ماں کے گھر والوں نے دہلی رئفر کرا لیا۔


وہیں اس معاملے میں متاثرہ کے چھوٹے بھائی گولو کی تحریر پر جیجا پنا لال کے خلاف دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج ہنوے کے بعد سول لائن تھانہ پولیس مے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔

Published by: sana Naeem
First published: Sep 24, 2020 12:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading