ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پاک مقبوضہ کشمیر میں ایئر اسٹرائک کی افواہ، فوج نے کہا۔ ایک بھی گولی نہیں چلی، خبر جھوٹی ہے

ہندستان (India) کے ذریعے پاک مقبوضہ کشمیر (PoK) میں دہشت گرد لانچ پیڈ پر ایئر اسٹرائل سے متعلق خبروں کو ہندستانی فوج نے فرضی قرار دیا ہے۔

  • Share this:
پاک مقبوضہ کشمیر میں ایئر اسٹرائک کی افواہ، فوج نے کہا۔ ایک بھی گولی نہیں چلی، خبر جھوٹی ہے
پاک مقبوضہ کشمیر میں ایئر اسٹرائک کی افواہ

ہندستان (India) کے ذریعے پاک مقبوضہ کشمیر (PoK) میں دہشت گرد لانچ پیڈ پر ایئر اسٹرائل سے متعلق خبروں کو ہندستانی فوج نے فرضی قرار دیا ہے۔ ہندستانی فوج کے ڈی جی ایم  او پرم جیت سنگھ ( Indian Army Director General of Military Operations Lt Gen Paramjit Singh ) نے کہا کہ پاک مقبوضہ کشمیر میں ایک بھی گولی نہیں چلی ہے۔ اس طررح کی خبریں جھوٹی ہیں۔ اس سے پہلے کئی میڈیا رپورٹس میں ایسا کہا جا رہا تھا کہ پاک مقبوضہ کشمیر (PoK) میں دہشت گرد لانچ پیڈ پر ہندستان نے ایئر اسٹرائک کردی ہے۔


جموں کے نگروٹہ میں ہوئے انکاؤنٹر میں چار دہشت گردوں کے مارنے کے بعد جمعرات کو آئی جی وجے کمار نے کہا تھا کہ پاکستان آئندہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمینٹ کاؤنسل یعنی ڈی ڈی سی کے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کمار نے کہا گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان ڈی ڈی سی کے انتخابات کو متاثر کرنے کیلئے سرحد میں درندازی کی کوشش کر رہا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس کی جانکاری نہیں ہے کہ اس اسٹرائک میں کتنے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ہاکستانی فوج نے گزشہ کئی دنوں سے جموں۔کشمیر میں ہشت گردوں کی دراندازی کی حمایت کرنے کیلئے گولی باری کا سہارا لیکر ایل او سی کے ہندستانی حصے پر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔




وہیں جموں وکشمیر کے نگروٹہ (Nagrota Encounter) میں سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ چار دہشت گردوں کے کامیاب انکاونٹر پر فوج کے سربراہ ایم ایم نرونے (MM Naravane) نے کہا ہے کہ سرحد پار کرنے والے دہشت گرد بچیں گے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے دہشت گردوں کو واضح پیغام ہے، جو بھی ہماری سرحدوں کے اندر دراندازی کرنے کی کوشش کرے گا وہ بچ واپس نہیں جا پائے گا۔ آرمی چیف نے نگروٹہ آپریشن کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعریف کی ہے۔ آرمی چیف نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا کہ یہ سیکورٹی اہلکاروں کا ایک بے حد کامیاب آپریشن تھا۔ یہ دکھاتا ہے کہ زمین پر کام کر رہے سیکورٹی اہلکاروں میں کتنی شاندار ہم آہنگی ہے۔ یہ مخالف اور دہشت گردوں کے لئے واضح پیغام ہے۔ سرحد کے اندر دراندازی کرنے کی حماقت کوئی بھی نہ کرے۔

دراصل جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کو نگروٹہ میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ نگروٹہ مڈبھیڑ میں مارے گئے چاروں دہشت گرد جیش محمد دہشت گرد تنظیم سے جڑا ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق چاروں دہشت گرد ہندوستان - پاکستان سرحد سے گزشتہ شب دراندازی کرکے سانبہ پہنچے تھے۔ یہاں پہلے سے انتظار کر رہا ان کا ایک کوریئر جو ٹرک لے کر آیا تھا، وہ ان کو لے کشمیر جانے کی فراق میں تھا۔

جموں وکشمیر پولیس کے آئی جی مکل سنگھ نے نیوز 18 کو بتایا ہے کہ ہمیں دہشت گردوں کا اِن پُٹ ملا تھا اور پھر اس کے بعد ہم نے گزشتہ دو دنوں کے ساتھ سی آر پی ایف کے ساتھ ہر ناکے پر چوکسی بڑھا دی تھی۔ آج صبح پانچ بجے ٹرک کو روکا گیا تو وہ بھاگ کھڑا ہوا اور پھر ٹرک سے گولیاں چلنے لگیں۔

 
Published by: sana Naeem
First published: Nov 19, 2020 07:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading