ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوم جمہوریہ : کانگریس صدر راہل گاندھی کا ملک کے نام خط ، آئین کی حفاظت کیجئے

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے باشندگان وطن سے کہا ہے کہ آج آئین میں دی گئی آزادی ، انصاف ، مساوات اور بھائی چارہ کی حفاظت کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ۔

  • Share this:
یوم جمہوریہ : کانگریس صدر راہل گاندھی کا ملک کے نام خط ، آئین کی حفاظت کیجئے
راہل گاندھی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے باشندگان وطن سے کہا ہے کہ آج آئین میں دی گئی آزادی ، انصاف ، مساوات اور بھائی چارہ کی حفاظت کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ۔ راہل گاندھی نے ملک کے 69 یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم وطنوں کے نام ایک خط لکھ کر انہیں آئین ہند میں انصاف ، آزادی ، مساوات اور بھائی چارہ کے بارے میں کئے گئے عہد و پیمان کی یاد دہانی کرائی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ملک کی تاریخ میں ان بیش بہا عہد و پیمان کی پہلے سے کہیں زیادہ حفاظت کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ان وعدوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس یوم جمہوریہ پر ہمیں اپنے اس تاحیات چلنے والے حلف کو دوہرانا چاہئے ۔ ہمیں اپنے آئین کی حفاظت کرنی ہے ، آئین ہی ہمارے لئے جمہوریت کی کسوٹی ہے ، جب بھی یہ خطرے میں پڑے تو متحد ہوکر اس کی حفاظت کی جانی چاہئے ۔


First published: Jan 25, 2018 11:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading