ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پہنی جام نگر شاہی کنبے کی تحفے میں دی گئی پگڑی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا راج پتھ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے خیرمقدم کیا۔ اس کے بعد صدر اسٹیج پر پہنچے اور ترنگا لہرایا۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ ہوا ہے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر پی ایم مودی نے اس مرتبہ جامنگر کی پگڑی پہنی ہوئی ہے۔ گجرات کے جام نگر کے شاہی کنبے نے انہیں یہ پگڑی تحفے میں دی تھی۔

  • Share this:
یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی  نے پہنی جام نگر شاہی کنبے کی تحفے میں دی گئی پگڑی
گجرات کے جام نگر کے شاہی کنبے نے انہیں یہ پگڑی تحفے میں دی تھی۔

کووڈ 19پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں بہترویں یوم جمہوریہ کی تقریبات آج ایک مختلف ہی شکل میں نظر آئیں۔ اس مرتبہ لوگوں کی تعداد کو بھی گذشتہ سال کے مقابلے کم کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال ایک لاکھ پچیس ہزار لوگ یوم جمہوریہ کے جشن میں شریک ہوئے تھے تاہم آج صرف پچیس ہزار لوگ ہی جشن میں شرکت کرپائے۔ اس سال بہادری کے ایوارڈز لینے والے بچوں کی پریڈ بھی نہیں ہوئی۔ سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ، مارچ کرنے والے دستوں کی تعداد ایک سوچوالیس سے گھٹا کر چھیانوے کردی گئی ۔


صدر جمہوریہ  رام ناتھ کووند کا راج پتھ پر  وزیر اعظم نریندر مودی نے خیرمقدم کیا۔ اس کے بعد صدر اسٹیج پر پہنچے اور ترنگا لہرایا۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ ہوا ہے۔






دہلی میں نکلنے والی پریڈ کے دوران پہلی بار رفائل جنگی طیارو ں نے اڑان بھری۔ وزارت دفاع کے مطابق یوم جمہوریہ پریڈ میں راج پتھ پر سترہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی جھانکیاں شامل ہوئیں ۔جو ملک کی خوشحال تہذیبی ورثہ، معاشی ترقی اور فوجی طاقت کی عکاسی کرتی ہیں۔ پریڈ سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے لئے قربانی دینے والے جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ۔اس کے بعد، وزیر اعظم اور دیگر معززین راج پتھ میں پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ وہیں پریڈ کا آغاز صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے سلامی لینے کے بعد ہوا۔ یہ الگ بات ہے کہ پریڈ کے مشاہدے کے لیے کوروناوائرس کے سبب اس بار غیرملکی مہمانان خصوصی کی شرکت نہیں ہوئی ۔ وزیراعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے ملک کے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 26, 2021 11:14 AM IST