ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جشن یوم جمہوریہ: میرٹھ اور دیوبند کے مختلف اسکولوں اور مدارس میں شاندار تقریب کا انعقاد

پرچم کشائی کی رسم کےبعد تقریب میں موجود علماء حضرات اور مختلف مذاھب کے رہنماؤں نے یوم جمہوریہ کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے ملک کی سالمیت اور آئین کے تحفظ کے لئے آپسی اتحاد کو فروغ دینےکا پیغام دیا۔

  • Share this:
جشن یوم جمہوریہ: میرٹھ اور دیوبند کے مختلف اسکولوں اور مدارس میں شاندار تقریب کا انعقاد
مدارس میں جشن یوم جمہوریہ کا اہتمام

جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر آج میرٹھ اور دیوبند کے مختلف اسکول کالجوں اور مدرسوں میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پرچم کشائی کی رسم کے بعد تقریب میں موجود علماء حضرات اور مختلف مذاھب کے رہنماؤں نے یوم جمہوریہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ملک کی سالمیت اور آئین کے تحفظ کے لئے آپسی اتحاد کو فروغ دینےکا پیغام دیا۔ ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام نکالی گئی پربھات پھیری  کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں نے بھی ترنگا ریلی نکال کر اپنے انداز میں جشن منایا۔


مذہبی رہنماؤں نے یوم جمہوریہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ملک کی سالمیت اور آئین کے تحفظ کے لئے آپسی اتحاد کو فروغ دینےکا پیغام دیا۔ تصویر: نیوز 18 اردو


جشن  کے اس موقع پر دیوبند میں بھی مختلف مدارس میں جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ دار العلوم دیوبند میں ترنگا پھہرا کریوم جمہوریہ کی خوشی ظاہر کی گئی۔ دار العلوم  دیوبند میں پرچم کشائی کے بعد  قومی ترانہ گایا گیا۔ طلباء اور اساتذہ میں مٹھائی تقسیم کرکے خوشی منائی گئی۔ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام نے یوم جمہوریہ کے جشن کی ضرورت اور ملک کے آئین کی اہمیت بیان کی علماء اور اساتذہ کرام نے ہندوستان کے دستورکو ملک کی روح قرار دیتے ہوئے اس کے اقدارکو برقرار رکھنےکی حکومتوں اور عوام سے اپیل کی۔

First published: Jan 26, 2020 05:15 PM IST