جشن یوم جمہوریہ: ملک بھر میں حب الوطنی کا مظاہرہ، دہلی پریڈ میں 65,000 افراد کی شرکت
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے 74ویں یوم جمہوریہ (Republic Day) کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اس بار یہ موقع اس لئے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ملک آزادی کے ’’امرت مہوتسو‘‘ کے دوران یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بروز جمعرات (26 جنوری 2023) کے موقع پر 74 ویں یوم جمہوریہ (Republic Day) کی قوم کو مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اس بار یہ موقع اس لئے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ملک آزادی کے ’’امرت مہوتسو‘‘ کے دوران یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ یوم جمہوریہ کے لئے بہت سی نیک خواہشات پیش ہیں۔ اس بار یہ موقع اس لیے بھی خاص ہے کہ ہم اسے آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران منا رہے ہیں۔ ہم ملک کے عظیم مجاہدین آزادی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ تمام ہندوستانیوں کو یوم جمہوریہ مبارک ہو!
اس بار کے بہت سے اولین دستوں میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک آل ویمن مارچنگ دستہ، مصری مسلح افواج کا ایک مشترکہ بینڈ اور مارچ کرنے والا دستہ، 105 ملی میٹر ہندوستانی فیلڈ گن کے ساتھ رسمی سلامی اور پہلی کھیپ کے اگنیور شامل رہے۔جنھوں نے شاندار پیمانے پر اپنی کارکردگی دکھائی ہے۔ منجمد درجہ حرارت اور برف باری کے درمیان جموں و کشمیر میں تعینات ہندوستانی فوج کے جوان 74 ویں یوم جمہوریہ (Republic Day) کو منانے کے لیے تیار ہیں۔ ایک ویڈیو میں جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوج کا ایک اہلکار شدید برف باری کے درمیان 7,200 فٹ کی بلندی پر آخری چوکی پر گشت کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ وہ پرجوش نظر آرہا ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کے ایک منتخب گروپ میں شامل ہوئے۔
سیسی نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر لیڈروں کے ساتھ شاندار کارتویہ پاتھ پر رنگا رنگ پریڈ کو دیکھا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔