ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہائی الرٹ: 26 جنوری پر دہلی کو دہلانے کی سازش، جیش محمد کے دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار

یہ مشتبہ یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کی بھیڑ۔بھاڑ والے علاقے میں بڑی دہشت گردانہ واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔ دہلی پر دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں 20 اور 21 جنوری کی رات کو دہلی پولیس اسپیشل سیل کو انپٹ ملاتھا۔

  • Share this:

چھبیس جنوری پر دہلی کو دہلانے کی سازش کرتے جیش محمد کے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ مشتبہ یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کی بھیڑ۔بھاڑ والے علاقے میں بڑی دہشت گردانہ واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔ دہلی پر دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں 20 اور 21 جنوری کی رات کو دہلی پولیس اسپیشل سیل کو انپٹ ملاتھا۔ اس کے بعد عبدالطیف عرف عمیر دلابر کو کچھ دھماکہ خیز اشیا کے ساتھ دہلی سے پکڑا گیا۔

وہیں دلابر کی گرفتاری کے بعد دہلی پولیس نے سرینگر پولیس کو جانکاری دی۔ جس کے بعد دو آئی ای ڈی گرینیڈ کے ساتھ سری نگر وادی کے بنداپورہ علاقے سے ایک مشتبہ کو گرفتار کیا گیا۔ ا سکا نام ہلال بتایا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ بم دھماکہ کی پوری سیریز کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

فی الحال 26 جنوری پر یوم جمہوریہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کدئے گئے ہیں۔ میٹرو اسٹیشنوں پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ وجے چوک، انڈیا گیٹ اور دیگر اہم مقامات پر ٹریفک قانون نافذ کئے گئے ہیں تاکہ پریڈ ریہرسل آسانی سے ہو سکے۔ ا سکے ساتھ ہی یوم جمہوریہ پر راج پتھ پر ہونے والی پریڈ کے دوران دہشت گردوں کو منھ توڑ جواب دینے کیلئے سکیورٹی ایجنسیوں اور دہلی پولیس نے کمر کس لی ہے۔

First published: Jan 25, 2019 09:06 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading