ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سال رواں 18 بچوں کو ملے گا قومی بہادری ایوارڈ ، اترپردیش کی 18سالہ نازیہ بھارت ایوارڈ کیلئے منتخب

غیر معمولی شجاعت اور حوصلہ مندی کا ثبوت دینے اور اپنی زندگی کو خطرہ میں ڈال کر دوسرے کی زندگی بچانے والے 18بچوں کو اس سال قومی بہادری انعام سے نوازاجائیگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 18, 2018 06:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سال رواں 18 بچوں کو ملے گا قومی بہادری ایوارڈ ، اترپردیش کی 18سالہ نازیہ بھارت ایوارڈ کیلئے منتخب
غیر معمولی شجاعت اور حوصلہ مندی کا ثبوت دینے اور اپنی زندگی کو خطرہ میں ڈال کر دوسرے کی زندگی بچانے والے 18بچوں کو اس سال قومی بہادری انعام سے نوازاجائیگا۔

نئی دہلی : غیر معمولی شجاعت اور حوصلہ مندی کا ثبوت دینے اور اپنی زندگی کو خطرہ میں ڈال کر دوسرے کی زندگی بچانے والے 18بچوں کو اس سال قومی بہادری انعام سے نوازاجائیگا۔ قومی بہادری انعام 2017کے لئے 11لڑکوں اور سات لڑکیوں کو منتخب کیا گیا ہے ۔ان میں تین بچوں کو بعدازمرگ انعام دیاجائیگا۔یہ بہادر بچے آئندہ 26جنوری کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہونگے ۔وزیر اعظم نریندرمودی اس موقع پر انھیں بہادری انعام سے نوازیں گے ۔

انعامات کے زمروں میں اس مرتبہ بھارت ایوارڈ کے لئے اترپردیش کی 18سالہ نازیہ کو منتخب کیا گیا ہے ۔معروف گیتا چوپڑا ایوارڈ بعدازمرگ کرناٹک کی 14سالہ نیتراوتی ایم چوان کو دیاجائیگا۔اسی طرح پنجاب کے 14سالہ کرن بیر سنگھ کو سنجے چوپڑ اایوارڈ سے نوازاجائیگا۔

میگھالیہ کے14سالہ بیٹس وجان پینگ لانگ،اوڈیشہ کی ساڑھے سات سالہ ممتادلئی اور کیرالہ کے ساڑھے تیرہ سال کے سیسبٹین ونسینٹ کو باپوگیدھانی ایوارڈ سے نوازاجائیگا۔ بہادری ایوارڈ پانے والے دیگر بچوں میں لکشمی یادو(چھتیس گڑھ )،کمار ی منشا،شانگپون کونیک اور چنگائی وانگسا(سبھی ناگالینڈ)،سمردھی سشیل شرما(گجرات)،ایف لال چھندما(بعدازمرگ) اور جوننتلنگا(دونوں میزورم )،پنکج سیموال (اتراکھنڈ )،این اعجاز عبدالروف(مہارشٹر)کماری لووکراکپم چانو(بعد از مرگ)منی پور اور پنکج کمارمہنت(اڈیشہ )شامل ہیں ۔بہادری ایوارڈ کے لئے منتخب ہوئے بچوں کو میڈل ،توصیفی سند اور نقدرقم دی جائیگی۔

First published: Jan 18, 2018 06:30 PM IST