ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوم جمہوریہ تقریبات : راہل گاندھی کو پہلی قطار میں نہیں ملی جگہ ، کانگریس نے اوچھی سیاست قرار دیا

یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کے راج پتھ پر منعقد ہونے والی تقریبات میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو چوتھی قطار میں بیٹھنے کیلئے جگہ دی گئی ہے ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوم جمہوریہ تقریبات : راہل گاندھی کو پہلی قطار میں نہیں ملی جگہ ، کانگریس نے اوچھی سیاست قرار دیا
کانگریس کے صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

نئی دہلی : یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کے راج پتھ پر منعقد ہونے والی تقریبات میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو چوتھی قطار میں بیٹھنے کیلئے جگہ دی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ راہل گاندھی کو اپوزیشن پارٹی کے صدر ہونے کے ناطے پہلی قطار میں جگہ نہ دینے سے کانگریس میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ کانگریس اس کو مودی حکومت کی سستی اور اوچھی سیاست قرار دے رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اب تک حکمراں پارٹی یا اپوزیشن پارٹی کے صدر کو راج پتھ پر پہلی قطار میں بیٹھنے کیلئے جگہ ملتی رہی ہے ، لیکن پہلی مرتبہ کانگریس صدر بننے کے بعد راہل گاندھی کے ساتھ ایسا کیا گیا ہے ۔ یہاں تک کہ مودی کے دور اقتدار میں سونیا گاندھی کو بھی پہلی قطار میں ہی جگہ دی گئی تھی ۔ تاہم کانگریس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ ملک کا تہوار ہے ، ملک کی تقریب ہے ، لہذا حکومت کے غلط ارادہ کے باوجود کانگریس صدر اس شاندار تقریب کا گواہ بنیں گے ۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستا ن کل اپنا 69 واں یوم جمہوریہ منانے جارہا ہے اور اس کی پوری تیاریاں بھی کرلی گئی ہیں ۔ اس مرتبہ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کیلئے پہلی مرتبہ ایک ساتھ 10 ممالک کے نمائندے آنے والے ہیں ۔ ان 10 ممالک میں برونئی ، انڈونیشا ، لاووس ، ملیشیا ، میانمار ، فلیپینز، سنگا پور ، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔

First published: Jan 25, 2018 06:16 PM IST