ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوم جمہوریہ پریڈ: دہشت گردانہ حملے کی خفیہ اطلاعات کے پیش نظر دہلی قلعہ میں تبدیل

نئی دہلی۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کی خفیہ اطلاعات کے پیش نظر آج راجدھانی دہلی میں سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 26, 2016 01:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوم جمہوریہ پریڈ: دہشت گردانہ حملے کی خفیہ اطلاعات کے پیش نظر دہلی قلعہ میں تبدیل
نئی دہلی۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کی خفیہ اطلاعات کے پیش نظر آج راجدھانی دہلی میں سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں ۔

نئی دہلی۔  یوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کی خفیہ اطلاعات کے پیش نظر آج راجدھانی دہلی میں سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں ۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ اور دیگر تقریبات کے پیش نظر اہلکاروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور 40 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق 49 ہزار سکیورٹی عملہ کے علاوہ ایک ہزار شوٹر اور 15 ہزار کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے شہر کے چپے چپے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں پنجاب کے پٹھان کوٹ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد سکیورٹی ایجنسی کی طرف سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔


فرانس کے صدر فرنسوا ہولندے اس بار 67 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہیں۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شامل ہونے والے وہ فرانس کے پانچویں صدر ہوں گے۔ پریڈ کے مقام راج پتھ اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کو ناقابل تسخیر قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پریڈ کے راستے اور اس کے آس پاس کے راستوں کو بند رکھا گیا ہے۔ جائے پریڈ کے قریبی میٹرو اسٹیشنوں کو بھی پریڈ کے دوران بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ راج پتھ سے متصل علاقوں کے سرکاری دفاتر کے اوپر مسلح کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں۔ تمام میٹرو اسٹیشنوں پر 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔

First published: Jan 26, 2016 01:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading