ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہرادون میں گھسے 8 مشتبہ افراد، خفیہ محکمہ کی اڑی نیند

دہرادون۔ ملک بھر میں ایک طرف جہاں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جا رہا ہے، وہیں اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں 8 اور مشتبہ افراد کی دراندازی نے پولیس اور خفیہ محکمہ کی نیند اڑا دی ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jan 26, 2016 01:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہرادون میں گھسے 8 مشتبہ افراد، خفیہ محکمہ کی اڑی نیند
دہرادون۔ ملک بھر میں ایک طرف جہاں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جا رہا ہے، وہیں اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں 8 اور مشتبہ افراد کی دراندازی نے پولیس اور خفیہ محکمہ کی نیند اڑا دی ہے۔

دہرادون۔ ملک بھر میں ایک طرف جہاں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جا رہا ہے، وہیں اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں 8 اور مشتبہ افراد کی دراندازی نے پولیس اور خفیہ محکمہ کی نیند اڑا دی ہے۔ ان میں سے 1 مشتبہ کیمرے میں قید ہو گیا ہے جبکہ باقی 7 لوگ کون ہیں اس کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔


اطلاع ملنے کے بعد سے ہی دہرادون پولیس مشتبہ کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہرادون میں موجود حفاظتی ٹھکانوں اور دوسری جگہوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔


اتراکھنڈ کے ڈی جی پی بی ایس سدھو نے بتایا کہ آٹھ لوگوں کا ایک گروپ شک کے گھیرے میں ہے۔ اسی گروپ کا ایک رکن دہرادون میں گھس چکا ہے جس کے بعد تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو مشتبہ نوجوان کی تصویر دستیاب کروا کر اس اور اس کے ساتھیوں کی تلاش میں مصروف ہو جانے کی ہدایات دی گئی ہیں، ساتھ ہی اس بارے میں آئی بی اور این آئی اے سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

First published: Jan 26, 2016 01:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading