ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نوٹ بندی کا منفی اثر: ریزرو بینک آف انڈیا سے مرکزی حکومت کو ملنے والے منافع نصف سے بھی کم

ریزرو بینک نے حکومت کوجون میں ختم ہونے والے سال کےلئے 30659 کروڑ روپے کا منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم گزشتہ سال کے 65976 کروڑ روپے کے منافع کے مقابلے میں آدھے سے بھی کم ہے

  • UNI
  • Last Updated: Aug 11, 2017 06:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نوٹ بندی کا منفی اثر: ریزرو بینک آف انڈیا سے مرکزی حکومت کو ملنے والے منافع نصف سے بھی کم
ریزرو بینک نے حکومت کوجون میں ختم ہونے والے سال کےلئے 30659 کروڑ روپے کا منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم گزشتہ سال کے 65976 کروڑ روپے کے منافع کے مقابلے میں آدھے سے بھی کم ہے

نئی دہلی: مرکزی حکومت بلاشبہ نوٹ بندی کے فائدے بتارہی ہو لیکن حقیقت میں یہ اس کےلئےنقصاندہ نظر آرہا ہے۔ ریزرو بینک نے حکومت کوجون میں ختم ہونے والے سال کےلئے 30659 کروڑ روپے کا منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم گزشتہ سال کے 65976 کروڑ روپے کے منافع کے مقابلے میں آدھے سے بھی کم ہے۔

آر بی آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی آج ہوئی میٹنگ میں جون میں ختم ہوئے مالی سال کےلئے 306.59 ارب روپے کا ڈیویڈنڈ منتقل کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ریزرو بینک سے 58 ہزار کروڑ روپے کا منافع ملنے کا اندازہ لگایا تھا جبکہ ریزرو بینک، سرکاری بینک اور مالی اداروں سے 74,901.25 کروڑ روپے ملنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق نوٹ بندی اور دیگر اسباب کے بنا پر مرکزی حکومت کو ریزرو بینک سے ملنے والے منافع میں کمی آئی ہے۔

First published: Aug 11, 2017 06:31 PM IST