உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی میں بی جے پی کے مهامنتھن کے بعد کابینہ میں ردوبدل، ان رہنماؤں پر نظر!۔

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    نئی دہلی۔ یوپی میں اتوار سے ہونے والے بی جے پی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد مرکزی کابینہ میں ردو بدل ممکن ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ یوپی میں اتوار سے ہونے والے بی جے پی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد مرکزی کابینہ میں ردو بدل ممکن ہے۔ ذرائع کے مطابق الہ آباد میں دو روزہ ہونے والی ملاقات کے بعد کابینہ کے چہروں میں تبدیلی  کی جا سکتی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ تبدیلی میں ان ریاستوں کے رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی جہاں آنے والے دنوں میں انتخابات ہونے ہیں جبکہ جن ریاستوں میں انتخابات ہو چکے ہیں وہاں سے آنے والے رہنماؤں کو کابینہ سے ہٹا کر تنظیم میں بھیجا جا سکتا ہے۔

      اس طرح یوپی، پنجاب اور اتراکھنڈ کے رہنماؤں کو جگہ ملنے کی امید ہے جبکہ بہار اور مغربی بنگال کے رہنماؤں کو کابینہ سے ہٹا کر تنظیم میں بھیجا جا سکتا ہے۔ مرکزی کابینہ میں ردوبدل کو لے کر کافی وقت سے قیاس لگ رہے ہیں۔

      حال ہی میں بی جے پی صدر امت شاہ نے بھی کہا تھا کہ کابینہ میں ردوبدل ہوگا لیکن انہوں نے تاریخوں کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ ایگزیکٹو کے اجلاس کے بعد اور مانسون سیشن سے پہلے یہ تبدیلی دیکھنے کو مل جائے۔ بتا دیں کہ آسام انتخابات کے بعد سے سروانند سونووال کی سیٹ بھی خالی ہو چکی ہے۔
      First published: