ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان سے کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، آج رافیل ہوتا تو نتیجہ کچھ اور ہوتا

فوج پر سوال اٹھانے والوں پر بھی ا نہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " میں حیران رہ جاتا ہوں جب کچھ لوگ اور پارٹیاں فوج پر سوال کھڑے کرتے ہیں۔ مجھے اس بات پر بھی حیرانی ہوتی ہے جب کوئی ہندستان کا مذاق اڑاتا ہے'۔ 

  • Share this:
پاکستان سے کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، آج رافیل ہوتا تو نتیجہ کچھ اور ہوتا
وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ہندستان  ہندستان کی یکجہتی سے کچھ لوگ خوف میں ہیں۔ پی ایم کے مطابق یہ ڈر ملک کے اندر اور باہر دونوں جگہ ہے لیکن نیشنل سکیورٹی پر ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ وہیں پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگر اس وقت ملک کے پاس رافیل جیٹس ہوتے تو نتیجہ کچھ اور ہوتا۔


انڈیا ٹو ڈے کے پروگرام میں رافیل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، 'ہمیں رافیل جیٹس کہ کمی کا احساس ہو رہا ہے۔ اگر ہمارے پاس رافیل ہوتا تو نتیجہ کچھ اور ہوتا'۔


فوج پر سوال اٹھانے والوں پر بھی ا نہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " میں حیران رہ جاتا ہوں جب کچھ لوگ اور پارٹیاں فوج پر سوال کھڑے کرتے ہیں۔ مجھے اس بات پر بھی حیرانی ہوتی ہے جب کوئی ہندستان کا مذاق اڑاتا ہے'۔


پی ایم مودی کے مطابق ان کی مخالفت کرنے والے لوگ دشمنوں کی طاقت بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 'مودی مخالفت کرنی ہو تو ضرور کریئے ، ہمارے منصوبوں میں کمیاں نکالئے، آپ کا ہمیشہ استقببال ہے لیکن ملک کے تحفظ کے حقوق کا، ملک کےحق کی مخالف مت کریئے ۔ آپ یہ دھیان رکھئے کہ مودی مخالفت کی اسی ضد میں مسعود اظہر اور حافظ سعید جیسے دہشت گردوں کو، دہشت گرد کے سرپرستوں کو سہارہ نہ مل جائے'۔
First published: Mar 02, 2019 10:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading