ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فوج میں کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت: جنرل دلبیر سنگھ سہاگ

نئی دہلی۔ سبکدوش ہونے والے فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے آج کہا کہ فوج کسی بھی بیرونی یا اندرونی چیلنج سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تربیت یافتہ اور تیار ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 31, 2016 03:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فوج میں کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت: جنرل دلبیر سنگھ سہاگ
نئی دہلی۔ سبکدوش ہونے والے فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے آج کہا کہ فوج کسی بھی بیرونی یا اندرونی چیلنج سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تربیت یافتہ اور تیار ہے۔

نئی دہلی۔ سبکدوش ہونے والے فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے آج کہا کہ فوج کسی بھی بیرونی یا اندرونی چیلنج سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تربیت یافتہ اور تیار ہے۔

جنرل سہاگ نے اپنی مدت کار کے آخری دن سلامی گارڈ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران ملک کی حفاظت میں سب سے اعلی قربانی دینے والے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل سہاگ کے ریٹائر ہونے کے بعد ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت نے فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس سے پہلے جنرل سہاگ نے امر جوان جیوتی پر جا کر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔


جنرل سہاگ کے ڈھائی سال کی مدت میں فوج نے میانمار اور پاک مقبوضہ کشمیر میں سرحد پار دہشت گردوں کے اڈوں پر سرجیکل اسٹرائک کرکے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو مارنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ سبکدوش ہونے والے فوجی سربراہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کا انہیں مکمل حمایت دینے اور فوجی آپریشن کے لئے کھلا ہاتھ دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔


جنرل سہاگ نے کہا کہ جس دن انہوں نے عہدہ قبول کیا تھا، انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی حرکت پر ان کا جواب سخت، فوری اور تیز ہو گا۔ فوج نے تینوں نکات پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ"میرا خیال ہے کہ فوج کی کارروائی کی آواز الفاظ سے زیادہ ہونی چاہیے۔

First published: Dec 31, 2016 03:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading