ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

روہنگیا مسلمانوں کے معاملہ میں مودی حکومت داخلی سلامتی اور بین الاقوامی فرائض میں توازن بنا کر کام کرنا چاہئے : کانگریس

کانگریس نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر داخلی سلامتی اور بین الاقوامی فرائض کے ساتھ توازن بنانے کی حکومت سے آج اپیل کی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 18, 2017 10:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روہنگیا مسلمانوں کے معاملہ میں مودی حکومت داخلی سلامتی اور بین الاقوامی فرائض میں توازن بنا کر کام کرنا چاہئے : کانگریس
کانگریس ترجمان: ابھیشیک منوسنگھوی: فائل فوٹو

نئی دہلی: کانگریس نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر داخلی سلامتی اور بین الاقوامی فرائض کے ساتھ توازن بنانے کی حکومت سے آج اپیل کی ۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں پارٹی کی باقاعدہ پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوال پر کہا کہ یہ انتہائی حساس مسئلہ بن گیا ہے اور اس سے ذمہ داری کے ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے۔ اس کے حل کے لئے ملک کے تمام قومی اور علاقائی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے اور ان کے ساتھ رائے مشور کر کے اس بحران کا حل نکالا جانا چاہئے۔

مرکز کے سپریم کورٹ میں روہنگیا پناہ گزینوں کو قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ بتا کر حلف نامہ دائر کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس مسئلے پر ملک کی داخلی سلامتی اور بین الاقوامی فرائض کے درمیان توازن بنا کر کام کرنا ہے۔ اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

First published: Sep 18, 2017 10:29 PM IST